مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ عنکبوت، آیت 47

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وكذلك انزلنا اليك الكتاب فالذين اتيناهم الكتاب يؤمنون به ومن هؤلاء من يؤمن به وما يجحد باياتنا الا الكافرون

اور اسی طرح ہم نے تمہاری طرف کتاب اُتاری ہے۔ تو جن لوگوں کو ہم نے کتابیں دی تھیں وہ اس پر ایمان لے آتے ہیں۔ اور بعض ان (مشرک) لوگوں میں سے بھی اس پر ایمان لے آتے ہیں۔ اور ہماری آیتوں سے وہی انکار کرتے ہیں جو کافر (ازلی) ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 69 میں سے آیت 47
  • پارہ 21
  • صفحہ 402

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اس کتاب میں آخر تمہاری کتابوں سے کون سی بات کم ہے جو قبول کرنے میں تردد ہے۔ جس طرح انبیائے سابقین پر کتابیں اور صحیفے ایک دوسرے کے بعد اترتے رہے، پیغمبر آخرالزماں پر یہ کتاب لاجواب اتری۔ اس کے ماننے سے اتنا انکار کیوں ہے۔ یعنی جن اہل کتاب نے اپنی کتاب ٹھیک سمجھی وہ اس کتاب کو بھی مانیں گے اور انصافًا ماننا چاہئے۔ چنانچہ ان میں کے جو منصف ہیں وہ اس کی صداقت دل سے تسلیم کرتے ہیں۔ اور نہ صرف اہل کتاب بلکہ بعض عرب…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَكَذَٰلِكَاور اسی طرحwakadhālika
  2. أَنزَلْنَآنازل کی ہم نےanzalnā
  3. إِلَيْكَآپ کی طرفilayka
  4. ٱلْكِتَـٰبَ ۚکتابl-kitāba
  5. فَٱلَّذِينَتو وہ لوگfa-alladhīna
  6. ءَاتَيْنَـٰهُمُدی ہم نے ان کوātaynāhumu
  7. ٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitāba
  8. يُؤْمِنُونَوہ ایمان رکھتے ہیںyu'minūna
  9. بِهِۦ ۖساتھ اس کےbihi
  10. وَمِنْاور انwamin
  11. هَـٰٓؤُلَآءِلوگوں میں سے کوئی ہےhāulāi
  12. مَنجوman
  13. يُؤْمِنُایمان رکھتا ہےyu'minu
  14. بِهِۦ ۚساتھ اس کےbihi
  15. وَمَااور نہیںwamā
  16. يَجْحَدُانکار کرتےyajḥadu
  17. بِـَٔايَـٰتِنَآہماری آیات کاbiāyātinā
  18. إِلَّامگرillā
  19. ٱلْكَـٰفِرُونَکافر لوگl-kāfirūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں