مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ عنکبوت، آیت 50

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقالوا لولا انزل عليه ايات من ربه قل انما الايات عند الله وانما انا نذير مبين

اور (کافر) کہتے ہیں کہ اس پر اس کے پروردگار کی طرف سے نشانیاں کیوں نازل نہیں ہوئیں کہہ دو کہ نشانیاں تو خدا ہی کے پاس ہیں۔ اور میں تو کھلم کھلا ہدایت کرنے والا ہوں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 69 میں سے آیت 50
  • پارہ 21
  • صفحہ 402

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی میرے قبضہ میں نہیں کہ جو نشان تم طلب کرو وہ ہی دکھلا دیا کروں نہ کسی نبی کی تصدیق اس بات پر موقوف ہو سکتی ہے۔ میرا کام تو یہ ہے کہ بدی کے نتائج سے تم کو صاف لفظوں میں آگاہ کرتا رہوں باقی حق تعالیٰ میری تصدیق کے لئے جو نشان چاہے دکھلا دے، یہ اس کے اختیار میں ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَالُوا۟اور وہ کہتے ہیںwaqālū
  2. لَوْلَآکیوں نہیںlawlā
  3. أُنزِلَاتاری گئیںunzila
  4. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  5. ءَايَـٰتٌۭآیات۔ نشانیاں۔ معجزاتāyātun
  6. مِّنسےmin
  7. رَّبِّهِۦ ۖاس کے رب کی طرفrabbihi
  8. قُلْکہہ دیجیےqul
  9. إِنَّمَابیشکinnamā
  10. ٱلْـَٔايَـٰتُآیات۔ نشانیاںl-āyātu
  11. عِندَپاسʿinda
  12. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  13. وَإِنَّمَآاور بیشکwa-innamā
  14. أَنَا۠میںanā
  15. نَذِيرٌۭڈرانے والا ہوںnadhīrun
  16. مُّبِينٌکھلم کھلاmubīnun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں