مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ عنکبوت، آیت 49

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

بل هو ايات بينات في صدور الذين اوتوا العلم وما يجحد باياتنا الا الظالمون

بلکہ یہ روشن آیتیں ہیں۔ جن لوگوں کو علم دیا گیا ہے اُن کے سینوں میں (محفوظ) اور ہماری آیتوں سے وہی لوگ انکار کرتے ہیں جو بےانصاف ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 69 میں سے آیت 49
  • پارہ 21
  • صفحہ 402

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی پیغمبر نے کسی سےلکھا پڑھا نہیں۔ بلکہ یہ وحی جو ان پر آئی ہمیشہ کو بن لکھے سینہ بسینہ جاری رہے گی۔ اللہ کے فضل سےعلماء و حفاظ و قراء کے سینے اس کے الفاظ و معانی کی حفاظت کریں گے اور آسمانی کتابیں حفظ نہ ہوتی تھیں یہ کتاب حفظ ہی سے باقی ہے۔ لکھنا اس پر افزود ہے (موضح باضافہ یسیر)۔ یعنی ناانصافی کا کیا علاج۔ ایک شخص یہ ہی ٹھان لے کہ میں کبھی سچی بات نہ مانوں گا۔ وہ روشن سے روشن چیز کا ابھی انکار کر دے گا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. بَلْبلکہbal
  2. هُوَوہhuwa
  3. ءَايَـٰتٌۢآیات ہیں۔ نشانیاں ہیںāyātun
  4. بَيِّنَـٰتٌۭروشنbayyinātun
  5. فِىمیںfī
  6. صُدُورِسینے میںṣudūri
  7. ٱلَّذِينَان لوگوں کےalladhīna
  8. أُوتُوا۟جو دیئے گئےūtū
  9. ٱلْعِلْمَ ۚعلمl-ʿil'ma
  10. وَمَااور نہیںwamā
  11. يَجْحَدُانکار کرتےyajḥadu
  12. بِـَٔايَـٰتِنَآہماری آیات کاbiāyātinā
  13. إِلَّامگرillā
  14. ٱلظَّـٰلِمُونَظالمl-ẓālimūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں