مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 10

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان الذين كفروا لن تغني عنهم اموالهم ولا اولادهم من الله شيئا واولئك هم وقود النار

جو لوگ کافر ہوئے (اس دن) نہ تو ان کا مال ہی خدا (کے عذاب) سے ان کو بچا سکے گا اور نہ ان کی اولاد ہی (کچھ کام آئے گی) اور یہ لوگ آتش (جہنم) کا ایندھن ہوں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 10
  • پارہ 3
  • صفحہ 51

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

قیامت کے ذکر کے ساتھ کافروں کا انجام بھی بتلا دیا کہ ان کو کوئی چیز دنیا و آخرت میں خدائی سزا سے نہیں بچا سکتی جیسا کہ میں ابتداء سورہ میں لکھ چکا ہوں۔ ان آیات میں اصلی خطاب وفد "نجران" کو تھا جسے عیسائی مذہب و قوم کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت کہنا چاہیئے۔ امام فخرالدین رازیؒ نے محمد بن اسحٰقؒ کی سیرت سے نقل کیا ہے کہ جس وقت یہ وفد "نجران" سے بقصد مدینہ روانہ ہوا تو ان کا بڑا پادری ابو حارثہ بن علقمہ خچر پر سوار تھا۔…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّبیشکinna
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  3. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  4. لَنہرگز نہlan
  5. تُغْنِىَکام آئیں گےtugh'niya
  6. عَنْهُمْان کوʿanhum
  7. أَمْوَٰلُهُمْمال ان کےamwāluhum
  8. وَلَآاور نہwalā
  9. أَوْلَـٰدُهُماولاد ان کیawlāduhum
  10. مِّنَسےmina
  11. ٱللَّهِاللہl-lahi
  12. شَيْـًۭٔا ۖکچھ بھیshayan
  13. وَأُو۟لَـٰٓئِكَاور یہی لوگwa-ulāika
  14. هُمْوہhum
  15. وَقُودُایندھن ہیںwaqūdu
  16. ٱلنَّارِآگ کاl-nāri

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں