مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 101

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وكيف تكفرون وانتم تتلى عليكم ايات الله وفيكم رسوله ومن يعتصم بالله فقد هدي الى صراط مستقيم

اور تم کیونکر کفر کرو گے جبکہ تم کو خدا کی آیتیں پڑھ پڑھ کر سنائی جاتی ہیں اور تم میں اس کے پیغمبر موجود ہیں اور جس نے خدا (کی ہدایت کی رسی) کو مضبوط پکڑ لیا وہ سیدھے رستے لگ گیا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 101
  • پارہ 4
  • صفحہ 63

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بہت بعید ہے کہ وہ قوم ایمان لائے پیچھے کافر بن جائے یا کافروں جیسے کام کرنے لگے، جس کے درمیان خدا کا عظیم الشان پیغمبر جلوہ افروز ہو، جو شب و روز ان کو اللہ کا روح پرور کلام اور اس کی تازہ بتازہ آیتیں پڑھ کر سنتا رہتا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ جس نے ہر طرف سے قطع نظر کر کے ایک خدا کو مضبوط پکڑ لیا اور اسی پر دل سے اعتماد و توکل کیا اسے کوئی طاقت کامیابی کے سیدھے رستے سے ادھر ادھر نہیں ہٹا سکتی۔ (تنبیہ) انصار مدینہ کے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَكَيْفَاور کس طرح۔ کیسےwakayfa
  2. تَكْفُرُونَتم کفر کرسکتے ہو۔ تم کفر کرو گےtakfurūna
  3. وَأَنتُمْحالانکہ تم ہو (کہ)wa-antum
  4. تُتْلَىٰپڑھی جاتی ہیںtut'lā
  5. عَلَيْكُمْتم پرʿalaykum
  6. ءَايَـٰتُآیاتāyātu
  7. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  8. وَفِيكُمْاور تم میں ہےwafīkum
  9. رَسُولُهُۥ ۗاس کا رسولrasūluhu
  10. وَمَناور جو کوئیwaman
  11. يَعْتَصِممضبوطی سے پکڑے گاyaʿtaṣim
  12. بِٱللَّهِاللہ کوbil-lahi
  13. فَقَدْتو تحقیقfaqad
  14. هُدِىَہدایت پا گیا۔ ہدایت دے دیا گیاhudiya
  15. إِلَىٰطرفilā
  16. صِرَٰطٍۢراستے کےṣirāṭin
  17. مُّسْتَقِيمٍۢسیدھےmus'taqīmin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں