مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 111

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لن يضروكم الا اذى وان يقاتلوكم يولوكم الادبار ثم لا ينصرون

اور یہ تمہیں خفیف سی تکلیف کے سوا کچھ نقصان نہیں پہنچا سکیں گے اور اگر تم سے لڑیں گے تو پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے پھر ان کو مدد بھی (کہیں سے) نہیں ملے گی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 111
  • پارہ 4
  • صفحہ 64

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اگر اکثر نافرمان ہیں تو ہونے دو، تم کو ان کی اکثریت یا مادی سازوسامان سے خوف کھانے کی کوئی وجہ نہیں (اے خیر الامم!) خدا کا وعدہ ہے کہ یہ شیطانی لشکر تمہارا کچھ نہ بگاڑ سکے گا۔ (بشرطیکہ تم اپنے کو خیرالامم ثابت کرو) بس یہ اتنا ہی کر سکتے ہیں کہ زبان سے گالی دیں اور نامردوں کی طرح تم کو برا بھلا کہتے پھریں۔ یا کوئی چھوٹی موٹی عارضی تکلیف پہنچائیں، باقی تم پر غالب و مسلط ہو جائیں، یا کوئی بڑا قومی نقصان پہنچا سکیں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَنہرگز نہیںlan
  2. يَضُرُّوكُمْوہ نقصان دیں گے تم کوyaḍurrūkum
  3. إِلَّآمگرillā
  4. أَذًۭى ۖاذیتadhan
  5. وَإِناور اگرwa-in
  6. يُقَـٰتِلُوكُمْوہ جنگ کریں گے تم سےyuqātilūkum
  7. يُوَلُّوكُمُوہ پھیر دیں گے تم سےyuwallūkumu
  8. ٱلْأَدْبَارَپیٹھیںl-adbāra
  9. ثُمَّپھرthumma
  10. لَانہlā
  11. يُنصَرُونَوہ مدد کیے جائیں گےyunṣarūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں