مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 124

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اذ تقول للمؤمنين الن يكفيكم ان يمدكم ربكم بثلاثة الاف من الملائكة منزلين

جب تم مومنوں سے یہ کہہ (کر ان کے دل بڑھا) رہے تھے کہ کیا یہ کافی نہیں کہ پروردگار تین ہزار فرشتے نازل کر کے تمہیں مدد دے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 124
  • پارہ 4
  • صفحہ 66

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جو آسمان سے خاص اسی کام کے لئے اتارے گئے ہوں۔ اکثر علماء کے نزدیک راجح یہ ہے کہ یہ واقعہ غزوہ بدر کا ہے جب کفار کی جمعیت اور تیاری دیکھ کر مسلمانوں کو تشویش ہوئی تو آپ نے تسلی کے لئے ایسا فرمایا۔ چنانچہ فرشتوں کی کمک آسمان سے پہنچی۔ سورۂ انفال میں اس کا مفصل بیان آئے گا۔ وہیں نزول ملائکہ کی حکمت اور عدد ملائکہ کے ظاہری تعارض پر کلام کیا جائے گا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِذْجبidh
  2. تَقُولُتم کہہ رہے تھےtaqūlu
  3. لِلْمُؤْمِنِينَمومنوں کوlil'mu'minīna
  4. أَلَنکیا نہیںalan
  5. يَكْفِيَكُمْکافی تم کوyakfiyakum
  6. أَنکہan
  7. يُمِدَّكُمْمدد کرتے تمہاریyumiddakum
  8. رَبُّكُمرب تمہاراrabbukum
  9. بِثَلَـٰثَةِساتھ تینbithalāthati
  10. ءَالَـٰفٍۢہزار کےālāfin
  11. مِّنَسےmina
  12. ٱلْمَلَـٰٓئِكَةِفرشتوںl-malāikati
  13. مُنزَلِينَاتارے ہوئےmunzalīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں