مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 125

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

بلى ان تصبروا وتتقوا وياتوكم من فورهم هذا يمددكم ربكم بخمسة الاف من الملائكة مسومين

ہاں اگر تم دل کو مضبوط رکھو اور (خدا سے) ڈرتے رہو اور کافر تم پر جوش کے ساتھ دفعتہً حملہ کردیں تو پروردگار پانچ ہزار فرشتے جن پر نشان ہوں گے تمہاری مدد کو بھیجے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 125
  • پارہ 4
  • صفحہ 66

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی تین ہزار بیشک کافی ہیں ۔ تاہم اگر تم نےصبر واستقلال کا ثبوت دیا او رتقویٰ اختیار کر کے نافرمانی سے بچتے رہے اور کفار کی فوج ایک دم تم پر ٹوٹ پڑی تو تین ہزار کے بجائے پانچ ہزار فرشتے بھیجدیے جائیں گے جن کی خاص علامتیں ہوں گی اور ان کے گھوڑوں پر بھی خاص نشان ہو ں گے۔ چونکہ بدر میں کفار کی تعداد ایک ہزار تھی اولًا اس کے مناسب ایک ہزار فرشتوں کا وعدہ فرمایا جیسا کہ سورۂ انفال میں آئے گا۔ پھر مسلمانوں کی گھبراہٹ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. بَلَىٰٓ ۚکیوں نہیں ۔ ہاںbalā
  2. إِناگرin
  3. تَصْبِرُوا۟تم صبر کرو گےtaṣbirū
  4. وَتَتَّقُوا۟اور تم تقوی کرے گےwatattaqū
  5. وَيَأْتُوكُماور وہ آئیں تمہارے پاسwayatūkum
  6. مِّنسےmin
  7. فَوْرِهِمْاپنے جوش کے ساتھfawrihim
  8. هَـٰذَااس طرحhādhā
  9. يُمْدِدْكُمْمدد کرے گا تمہاریyum'did'kum
  10. رَبُّكُمرب تمہاراrabbukum
  11. بِخَمْسَةِساتھ پانچbikhamsati
  12. ءَالَـٰفٍۢہزار کےālāfin
  13. مِّنَسےmina
  14. ٱلْمَلَـٰٓئِكَةِفرشتوں میںl-malāikati
  15. مُسَوِّمِينَنشان لگے ہوئے ۔ نشان دار۔ نشان مقرر کرنے والے نشان لگے ہوئے ۔ نشان دار۔ نشان مقرر کرنے والےmusawwimīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں