مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 137

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٣٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قد خلت من قبلكم سنن فسيروا في الارض فانظروا كيف كان عاقبة المكذبين

تم لوگوں سے پہلے بھی بہت سے واقعات گزر چکے ہیں تو تم زمین کی سیر کرکے دیکھ لو کہ جھٹلانے والوں کا کیسا انجام ہوا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 137
  • پارہ 4
  • صفحہ 67

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی تم سے بہت قومیں اور ملتیں گذر چکیں۔ بڑے بڑے واقعات پیش آ چکے، خدا تعالیٰ کی عادت بھی بار بار معلوم کرا دی گئ کہ ان میں سے جنہوں نے انبیاءؑ کی عداوت اور حق کی تکذیب پر کمر باندھی اور خدا اور رسول کی تصدیق و اطاعت سے منہ پھیر کر حرامخوری اور ظلم و عصیان پر اصرار کرتے رہے، ان کا کیسا برا انجام ہوا۔ یقین نہ ہو تو زمین میں چل پھر کر ان کی تباہی کے آثار دیکھ لو جو آج بھی تمہارے ملک کے قریب موجود ہیں۔ ان واقعات میں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَدْتحقیقqad
  2. خَلَتْگزر چکیںkhalat
  3. مِنسےmin
  4. قَبْلِكُمْتم سے پہلےqablikum
  5. سُنَنٌۭکئی امتیں۔ کئی طریقےsunanun
  6. فَسِيرُوا۟تو چلو پھروfasīrū
  7. فِىمیںfī
  8. ٱلْأَرْضِزمین میںl-arḍi
  9. فَٱنظُرُوا۟پھر دیکھوfa-unẓurū
  10. كَيْفَکس طرحkayfa
  11. كَانَہواkāna
  12. عَـٰقِبَةُانجامʿāqibatu
  13. ٱلْمُكَذِّبِينَجھٹلانے والوں کاl-mukadhibīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں