مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 136

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٣٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اولئك جزاؤهم مغفرة من ربهم وجنات تجري من تحتها الانهار خالدين فيها ونعم اجر العاملين

ایسے ہی لوگوں کا صلہ پروردگار کی طرف سے بخشش اور باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں (اور) وہ ان میں ہمیشہ بستے رہیں گے اور (اچھے) کام کرنے والوں کا بدلہ بہت اچھا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 136
  • پارہ 4
  • صفحہ 67

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی خدا کی عظمت و جلال، اس کے عذاب و ثواب، اس کے حقوق و احکام، اس کی عدالت کی پیشی اور وعدو وعید کو دل سے یاد کر کے زبان سے بھی اسکی یاد شروع کر دی۔ خوف زدہ اور مضطرب ہو کر اسے پکارا اس کے سامنے سر بسجود ہو ئے (جیسا کہ "صلوٰۃ التوبہ" کی حدیث میں آیا ہے) پھر جو شرعی طریقہ گناہوں کے معاف کرانے کا ہے اس کے موافق معافی اور بخشش طلب کی، مثلًا اہل حقوق کے حقوق ادا کئے یا ان سے معاف کرائے اور خدا کے سامنے توبہ و استغفار…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگ ہیںulāika
  2. جَزَآؤُهُمبدلہ ان کاjazāuhum
  3. مَّغْفِرَةٌۭبخشش ہےmaghfiratun
  4. مِّنسےmin
  5. رَّبِّهِمْان کے رب کی طرفrabbihim
  6. وَجَنَّـٰتٌۭاور باغات ہیںwajannātun
  7. تَجْرِىبہتی ہیںtajrī
  8. مِنسےmin
  9. تَحْتِهَاان کے نیچےtaḥtihā
  10. ٱلْأَنْهَـٰرُنہریںl-anhāru
  11. خَـٰلِدِينَہمیشہ رہنے والے ہیںkhālidīna
  12. فِيهَا ۚان میںfīhā
  13. وَنِعْمَاور کتنا اچھا ہےwaniʿ'ma
  14. أَجْرُاجرajru
  15. ٱلْعَـٰمِلِينَعمل کرنے والوں کاl-ʿāmilīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں