مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 144

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وما محمد الا رسول قد خلت من قبله الرسل افان مات او قتل انقلبتم على اعقابكم ومن ينقلب على عقبيه فلن يضر الله شيئا وسيجزي الله الشاكرين

اور محمد (صلی الله علیہ وسلم) تو صرف (خدا کے) پیغمبر ہیں ان سے پہلے بھی بہت سے پیغمبر ہو گزرے ہیں بھلا اگر یہ مر جائیں یا مارے جائیں تو تم الٹے پاؤں پھر جاؤ؟ (یعنی مرتد ہو جاؤ؟) اور جو الٹے پاؤں پھر جائے گا تو خدا کا کچھ نقصان نہ کر سکے گا اور خدا شکر گزاروں کو (بڑا) ثواب دے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 144
  • پارہ 4
  • صفحہ 68

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

واقعہ یہ ہے کہ احد میں نبی کریم ﷺ نےبنفس نفیس نقشہ جنگ قائم کیا۔ تمام صفوف درست کرنے کے بعد پہاڑ کا ایک درہ باقی رہ گیا۔ جہاں سے اندیشہ تھا کہ دشمن لشکر اسلام کے عقب پر حملہ آور ہو جائے اس پر آپ نے پچاس تیر اندازوں کو جن کے سردار حضرت عبداللہ بن جبیرؓ تھے مامور فرما کر تاکید کر دی کہ ہم خواہ کسی حالت میں ہوں تم یہاں سے مت ٹلنا۔ مسلمان غالب ہوں یا مغلوب، حتٰی کہ اگر تم دیکھو کہ پرندے ان کا گوشت نوچ کر کھا رہے ہیں تب…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَااور نہیں ہیںwamā
  2. مُحَمَّدٌمحمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)muḥammadun
  3. إِلَّامگرillā
  4. رَسُولٌۭایک رسولrasūlun
  5. قَدْتحقیقqad
  6. خَلَتْگزر چکےkhalat
  7. مِنسےmin
  8. قَبْلِهِآپ سے پہلےqablihi
  9. ٱلرُّسُلُ ۚکئی رسولl-rusulu
  10. أَفَإِي۟نکیا پھر اگرafa-in
  11. مَّاتَوہ مرجائیںmāta
  12. أَوْیاaw
  13. قُتِلَوہ قتل کردیے جائیںqutila
  14. ٱنقَلَبْتُمْلوٹ جاؤ گے تمinqalabtum
  15. عَلَىٰٓاوپرʿalā
  16. أَعْقَـٰبِكُمْ ۚاپنی ایڑیوں کےaʿqābikum
  17. وَمَناور جو کوئیwaman
  18. يَنقَلِبْلوٹ جائے گاyanqalib
  19. عَلَىٰاوپرʿalā
  20. عَقِبَيْهِاپنی دونوں ایڑیوں کےʿaqibayhi
  21. فَلَنتو ہرگز نہیںfalan
  22. يَضُرَّنقصان دے گاyaḍurra
  23. ٱللَّهَاللہ کوl-laha
  24. شَيْـًۭٔا ۗکچھ بھیshayan
  25. وَسَيَجْزِىاور عنقریب جزا دے گاwasayajzī
  26. ٱللَّهُاللہl-lahu
  27. ٱلشَّـٰكِرِينَشکر کرنے والوں کوl-shākirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں