مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 145

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وما كان لنفس ان تموت الا باذن الله كتابا مؤجلا ومن يرد ثواب الدنيا نؤته منها ومن يرد ثواب الاخرة نؤته منها وسنجزي الشاكرين

اور کسی شخص میں طاقت نہیں کہ خدا کے حکم کے بغیر مر جائے (اس نے موت کا) وقت مقرر کر کے لکھ رکھا ہے اور جو شخص دنیا میں (اپنے اعمال کا) بدلہ چاہے اس کو ہم یہیں بدلہ دے دیں گے اور جو آخرت میں طالبِ ثواب ہو اس کو وہاں اجر عطا کریں گے اور ہم شکر گزاروں کو عنقریب (بہت اچھا) صلہ دیں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 145
  • پارہ 4
  • صفحہ 68

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جب کوئی شخص بدون حکم الہٰی کے نہیں مر سکتاخواہ کتنے ہی اسباب موت کے جمع ہوں اور ہر ایک کی موت وقت مقدر پر آنی ضرور ہے خواہ بیماری سے ہو یا قتل سے یا کسی اور سبب سے تو خدا پر توکل کرنے والوں کو اس سے گھبرانا نہیں چاہئے اور نہ کسی بڑے یا چھوٹے کی موت کو سن کر مایوس و بد دل ہو کر بیٹھ رہنا چاہئے۔ یعنی اگر چاہیں کَمَا قَالَ عَجَّلۡنَا لَہٗ فِیۡہَا مَا نَشَآءُ لِمَنۡ نُّرِیۡدُ (بنی اسرائیل۔۱۱۸) یعنی اس کو آخرت میں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَااور نہیںwamā
  2. كَانَہےkāna
  3. لِنَفْسٍکسی نفس کے لیےlinafsin
  4. أَنکہan
  5. تَمُوتَمرجائےtamūta
  6. إِلَّامگرillā
  7. بِإِذْنِاذن سے۔ ساتھ اللہ کے اذن کےbi-idh'ni
  8. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  9. كِتَـٰبًۭالکھا ہوا ہےkitāban
  10. مُّؤَجَّلًۭا ۗمقررہ وقتmu-ajjalan
  11. وَمَناور جو کوئیwaman
  12. يُرِدْارادہ کرے گاyurid
  13. ثَوَابَثواب کاthawāba
  14. ٱلدُّنْيَادنیا کےl-dun'yā
  15. نُؤْتِهِۦہم دیں گے اس کوnu'tihi
  16. مِنْهَااس میں سےmin'hā
  17. وَمَناور جو کوئیwaman
  18. يُرِدْارادہ کرے گاyurid
  19. ثَوَابَثواب کاthawāba
  20. ٱلْـَٔاخِرَةِآخرت کےl-ākhirati
  21. نُؤْتِهِۦہم دیں گے اس کوnu'tihi
  22. مِنْهَا ۚاس میں سےmin'hā
  23. وَسَنَجْزِىاور عنقریب ہم جزا دیں گےwasanajzī
  24. ٱلشَّـٰكِرِينَشکر کرنے والوں کوl-shākirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں