مواد پر جائیں
Quran Maqasid

انقَلَبَ

قرآن میں انقلب

معنی: پلٹ جاتا ہے

انقلب قرآن کی 12 سورتوں کی 15 آیات میں 17 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
17
آیات
15
سورتیں
12
مادّہ
ق ل ب

انقَلَبَ

فعل · 17 بار

معنی: پلٹ جاتا ہے · دوسرے تراجم: تو وہ لوٹ جائیں, لوٹ جاؤ گے تم, لوٹ جائے گا, تو لوٹ جاؤ گے تم۔ پلٹ جاؤ گے تم

قرآن میں صورتیں

  • يَنقَلِبُ ×4
  • ٱنقَلَبُوٓا۟ ×3
  • ٱنقَلَبْتُمْ ×2
  • فَتَنقَلِبُوا۟ ×2
  • فَيَنقَلِبُوا۟ ×1
  • فَٱنقَلَبُوا۟ ×1
  • وَٱنقَلَبُوا۟ ×1
  • ٱنقَلَبَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

قلب الشيء: تصريفه وصرفه عن وجه إلى وجه، كقلب الثوب، وقلب الإنسان، أي: صرفه عن طريقته. قال تعالى: وإليه تقلبون

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿إن في ذلك لذكرى لمن كان له قلب﴾ [ق: 37] أي عقل وفهم. وقلب كل شيء خالصه، وأصل القلب من التقلب، وعليه قوله: [من الطويل]

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ق ل ب پر مکمل اندراجات

انقلب والی آیات

15 میں سے آیات 1–15

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اسی طرح ہم نے تم کو امتِ معتدل بنایا ہے، تاکہ تم لوگوں پر گواہ بنو اور پیغمبر (آخرالزماں) تم پر گواہ بنیں۔ اور جس قبلے پر تم (پہلے) تھے، اس کو ہم نے اس لیے مقرر کیا تھا کہ معلوم کریں، کون (ہمارے) پیغمبر کا تابع رہتا ہے، اور کون الٹے پاؤں پھر جاتا ہے۔ اور یہ بات (یعنی تحویل قبلہ لوگوں کو) گراں معلوم ہوئی، مگر جن کو خدا نے ہدایت بخشی (وہ اسے گراں نہیں سمجھتے) اور خدا ایسا نہیں کہ تمہارے ایمان کو یونہی کھو دے۔ خدا تو لوگوں پر بڑا مہربان (اور) صاحبِ رحمت ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:143
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (یہ خدا نے) اس لیے (کیا) کہ کافروں کی ایک جماعت کو ہلاک یا انہیں ذلیل ومغلوب کر دے کہ (جیسے آئے تھے ویسے ہی) ناکام واپس جائیں

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:127
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور محمد (صلی الله علیہ وسلم) تو صرف (خدا کے) پیغمبر ہیں ان سے پہلے بھی بہت سے پیغمبر ہو گزرے ہیں بھلا اگر یہ مر جائیں یا مارے جائیں تو تم الٹے پاؤں پھر جاؤ؟ (یعنی مرتد ہو جاؤ؟) اور جو الٹے پاؤں پھر جائے گا تو خدا کا کچھ نقصان نہ کر سکے گا اور خدا شکر گزاروں کو (بڑا) ثواب دے گا

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:144
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنو! اگر تم کافروں کا کہا مان لو گے تو وہ تم کو الٹے پاؤں پھیر کر (مرتد کر) دیں گے پھر تم بڑے خسارے میں پڑ جاؤ گے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:149
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر وہ خدا کی نعمتوں اور اس کے فضل کے ساتھ (خوش وخرم) واپس آئے ان کو کسی طرح کا ضرر نہ پہنچا۔ اور وہ خدا کی خوشنودی کے تابع رہے۔ اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:174
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو بھائیو! تم ارض مقدس (یعنی ملک شام) میں جسے خدا نے تمہارے لیے لکھ رکھا ہے چل داخل ہو اور (دیکھنا مقابلے کے وقت) پیٹھ نہ پھیر دینا ورنہ نقصان میں پڑ جاؤ گے

    سورہ مائدہ، آیت 5:21
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور وہ مغلوب ہوگئے اور ذلیل ہوکر رہ گئے

    سورہ اعراف، آیت 7:119
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب تم ان کے پاس لوٹ کر جاؤ گے تو تمہارے روبرو خدا کی قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے درگزر کرو سو اُن کی طرف التفات نہ کرنا۔ یہ ناپاک ہیں اور جو یہ کام کرتے رہے ہیں اس کے بدلہ ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے

    سورہ توبہ، آیت 9:95
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اور یوسف نے) اپنے خدام سے کہا کہ ان کا سرمایہ (یعنی غلّے کی قیمت) ان کے شلیتوں میں رکھ دو عجب نہیں کہ جب یہ اپنے اہل وعیال میں جائیں تو اسے پہچان لیں (اور) عجب نہیں کہ پھر یہاں آئیں

    سورہ یوسف، آیت 12:62
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور لوگوں میں بعض ایسا بھی ہے جو کنارے پر (کھڑا ہو کر) خدا کی عبادت کرتا ہے۔ اگر اس کو کوئی (دنیاوی) فائدہ پہنچے تو اس کے سبب مطمئن ہوجائے اور اگر کوئی آفت پڑے تو منہ کے بل لوٹ جائے (یعنی پھر کافر ہوجائے) اس نے دنیا میں بھی نقصان اٹھایا اور آخرت میں بھی۔ یہی تو نقصان صریح ہے

    سورہ حج، آیت 22:11
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے اور خدا کو بہت یاد کرتے رہے اور اپنے اوپر ظلم ہونے کے بعد انتقام لیا اور ظالم عنقریب جان لیں گے کہ کون سی جگہ لوٹ کر جاتے ہیں

    سورہ شعراء، آیت 26:227
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بات یہ ہے کہ تم لوگ یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ پیغمبر اور مومن اپنے اہل وعیال میں کبھی لوٹ کر آنے ہی کے نہیں۔ اور یہی بات تمہارے دلوں کو اچھی معلوم ہوئی۔ اور (اسی وجہ سے) تم نے برے برے خیال کئے اور (آخرکار) تم ہلاکت میں پڑ گئے

    سورہ فتح، آیت 48:12
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر دو بارہ (سہ بارہ) نظر کر، تو نظر (ہر بار) تیرے پاس ناکام اور تھک کر لوٹ آئے گی

    سورہ ملک، آیت 67:4
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب اپنے گھر کو لوٹتے تو اتراتے ہوئے لوٹتے

    سورہ مطففین، آیت 83:31
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا

    سورہ انشقاق، آیت 84:9