مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 146

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وكاين من نبي قاتل معه ربيون كثير فما وهنوا لما اصابهم في سبيل الله وما ضعفوا وما استكانوا والله يحب الصابرين

اور بہت سے نبی ہوئے ہیں جن کے ساتھ ہو کر اکثر اہل الله (خدا کے دشمنوں سے) لڑے ہیں تو جو مصبتیں ان پر راہِ خدا میں واقع ہوئیں ان کے سبب انہوں نے نہ تو ہمت ہاری اور نہ بزدلی کی نہ (کافروں سے) دبے اور خدا استقلال رکھنے والوں کو دوست رکھتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 146
  • پارہ 4
  • صفحہ 68

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی تم سے پہلے بہت اللہ والوں نے نبیوں کے ساتھ ہو کر کفار سے جنگ کی ہے۔ جس میں بہت تکلیفیں اور سختیاں اٹھائیں لکین ان شدائد و مصائب سے نہ ان کے ارادوں میں سستی ہوئی نہ ہمت ہارے نہ کمزوری دکھائی۔ نہ دشمن کے سامنے دبے۔ اللہ تعالیٰ ایسے ثابت قدم رہنے والوں سے خاص محبت کرتا ہے۔ یہ ان مسلمانوں کو تنبیہ فرمائی اور غیرت دلائی جنہوں نے احد میں کمزوری دکھائی تھی حتٰی کہ بعض نے یہ کہہ دیا تھا کہ کسی کو بیچ میں ڈال کر ابو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَكَأَيِّناور کتنے ہیwaka-ayyin
  2. مِّنسےmin
  3. نَّبِىٍّۢنبیوں میں سے کوئی نبی ہےnabiyyin
  4. قَـٰتَلَجنگ کی ۔ لڑے اس کے ساتھ۔qātala
  5. مَعَهُۥاس کی معیت میںmaʿahu
  6. رِبِّيُّونَاللہ والوں نے۔ اللہ والےribbiyyūna
  7. كَثِيرٌۭبہت سےkathīrun
  8. فَمَاتو نہfamā
  9. وَهَنُوا۟انہوں نے سستی دکھائیwahanū
  10. لِمَآواسطے اس کےlimā
  11. أَصَابَهُمْجو پہنچا ان کوaṣābahum
  12. فِىمیںfī
  13. سَبِيلِراستے (میں)sabīli
  14. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  15. وَمَااور نہwamā
  16. ضَعُفُوا۟انہوں نے کمزوری دکھائیḍaʿufū
  17. وَمَااور نہwamā
  18. ٱسْتَكَانُوا۟ ۗوہ دبےis'takānū
  19. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  20. يُحِبُّمحبت رکھتا ہےyuḥibbu
  21. ٱلصَّـٰبِرِينَصبر کرنے والوں سےl-ṣābirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں