کفار کے مشورہ پر عمل نہ کرو
لہذا اسی کا کہنا ماننا چاہئے اور اسی کی مدد پر بھروسہ رکھنا چاہئے جس کی مدد پر خدا ہو اس کو کیا حاجت ہے کہ دشمنان خدا کی مدد کا منتظر رہے یا ان کے سامنے گردن اطاعت خم کرے۔ حدیث میں ہے کہ احد سے واپسی کےوقت ابو سفیان نے "ہبل" کی جے پکاری اور کہا "لنا العزیٰ ولا عزیٰ لکم" آپ ﷺ نے فرمایا جواب دو "اللہ مولانا ولا مولیٰ کم"۔