مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 164

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٦٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لقد من الله على المؤمنين اذ بعث فيهم رسولا من انفسهم يتلو عليهم اياته ويزكيهم ويعلمهم الكتاب والحكمة وان كانوا من قبل لفي ضلال مبين

خدا نے مومنوں پر بڑا احسان کیا ہے کہ ان میں انہیں میں سے ایک پیغمبر بھیجے۔ جو ان کو خدا کی آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتے اور ان کو پاک کرتے اور (خدا کی) کتاب اور دانائی سکھاتے ہیں اور پہلے تو یہ لوگ صریح گمراہی میں تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 164
  • پارہ 4
  • صفحہ 71

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی انہی کی جنس اور قوم کا ایک آدمی رسول بنا کر بھیجا جس کے پاس بیٹھنا بات چیت کرنا، زبان سمجھنا اور ہر قسم کے انوار و برکات کا استفادہ کرنا آسان ہے، اس کے احوال، اخلاق سوانح زندگی، امانت و دیانت خدا ترسی اور پاکبازی سے وہ خوب طرح واقف ہیں۔ اپنی ہی قوم اور کنبے کے آدمی سےجب معجزات ظاہر ہوتے دیکھتےہیں تو یقین لانے میں زیادہ سہولت ہوتی ہے۔ فرض کرو کوئی جن یا فرشتہ رسول بنا کر بھیجا جاتا تو معجزات دیکھ کر یہ خیال کر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَقَدْالبتہ تحقیقlaqad
  2. مَنَّاحسان کیاmanna
  3. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  4. عَلَىپرʿalā
  5. ٱلْمُؤْمِنِينَمومنوںl-mu'minīna
  6. إِذْجبidh
  7. بَعَثَبھیجاbaʿatha
  8. فِيهِمْان میںfīhim
  9. رَسُولًۭاایک رسولrasūlan
  10. مِّنْسےmin
  11. أَنفُسِهِمْان کے نفسوں میںanfusihim
  12. يَتْلُوا۟وہ پڑھتا ہے۔ تلاوت کرتا ہےyatlū
  13. عَلَيْهِمْان پرʿalayhim
  14. ءَايَـٰتِهِۦاس کی آیاتāyātihi
  15. وَيُزَكِّيهِمْاور وہ پاک کرتا ہے ان کوwayuzakkīhim
  16. وَيُعَلِّمُهُمُاور وہ سکھاتا ہے ان کوwayuʿallimuhumu
  17. ٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitāba
  18. وَٱلْحِكْمَةَاور حکمتwal-ḥik'mata
  19. وَإِناور اگرچہwa-in
  20. كَانُوا۟تھے وہkānū
  21. مِنسےmin
  22. قَبْلُاس سے پہلےqablu
  23. لَفِىالبتہ میںlafī
  24. ضَلَـٰلٍۢگمراہی (میں)ḍalālin
  25. مُّبِينٍکھلیmubīnin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں