مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 176

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٧٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولا يحزنك الذين يسارعون في الكفر انهم لن يضروا الله شيئا يريد الله الا يجعل لهم حظا في الاخرة ولهم عذاب عظيم

اور جو لوگ کفر میں جلدی کرتے ہیں ان (کی وجہ) سے غمگین نہ ہونا۔ یہ خدا کا کچھ نقصان نہیں کرسکتے خدا چاہتا ہے کہ آخرت میں ان کو کچھ حصہ نہ دے اور ان کے لئے بڑا عذاب تیار ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 176
  • پارہ 4
  • صفحہ 73

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی شیطان کی دھمکیوں سے مومن نہیں ڈرتے، ہاں منافق اس کی باتیں سن کر کفر کی طرف دوڑتے ہیں آپ ان ملعون منافقوں کی حرکات سے کچھ غمگین اور فکرمند نہ ہوں، یہ اللہ کے دین اور اس کے پیغمبر کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اپنا ہی نقصان کرتے ہیں۔ ان کا حد سے زیادہ نفاق و شقاق پتہ دے رہا ہے کہ حق تعالیٰ انہیں انجام کار حقیقی کامیابی اور فوائد سے محروم رکھے گا اور بہت سخت سزا دے گا جو لوگ ایسے معاند اور شریر کجرو ہوں اللہ کی عادت ان کے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَااور نہwalā
  2. يَحْزُنكَغمگین کریں تجھ کوyaḥzunka
  3. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  4. يُسَـٰرِعُونَجو جلدی کرتے ہیںyusāriʿūna
  5. فِىمیںfī
  6. ٱلْكُفْرِ ۚکفرl-kuf'ri
  7. إِنَّهُمْبیشک وہinnahum
  8. لَنہرگز نہیںlan
  9. يَضُرُّوا۟نقصان دے سکتےyaḍurrū
  10. ٱللَّهَاللہ کوl-laha
  11. شَيْـًۭٔا ۗکچھ بھیshayan
  12. يُرِيدُچاہتا ہےyurīdu
  13. ٱللَّهُاللہl-lahu
  14. أَلَّاکہ نہallā
  15. يَجْعَلَرکھےyajʿala
  16. لَهُمْان کے لیےlahum
  17. حَظًّۭاکوئی حصہḥaẓẓan
  18. فِىمیںfī
  19. ٱلْـَٔاخِرَةِ ۖآخرت (میں)l-ākhirati
  20. وَلَهُمْاور ان کے لیےwalahum
  21. عَذَابٌعذاب ہےʿadhābun
  22. عَظِيمٌبڑاʿaẓīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں