مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 175

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٧٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

انما ذلكم الشيطان يخوف اولياءه فلا تخافوهم وخافون ان كنتم مؤمنين

یہ (خوف دلانے والا) تو شیطان ہے جو اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے تو اگر تم مومن ہو تو ان سے مت ڈرنا اور مجھ ہی سے ڈرتے رہنا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 175
  • پارہ 4
  • صفحہ 73

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جو ادھر سے آ کر مرعوب کن خبریں پھیلاتا ہے وہ شیطان ہے یا شیطان کے اغواء سے ایسا کر رہا ہے جس کی غرض یہ ہے کہ اپنے چیلے چانٹوں اور بھائی بندوں کا رعب تم پربٹھلا کر خوفزدہ کر دے، سو تم اگر ایمان رکھتے وہ (اور ضرور رکھتے ہو جس کا ثبوت عملًا دے چکے) تو ان شیطانوں سے اصلًا مت ڈرو صرف مجھ سے ڈرتے رہو کہ ؂ ہر کہ تر سید از حق و تقویٰ گزید تر سید ازو جن و انس و ہر کہ دید۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّمَابیشکinnamā
  2. ذَٰلِكُمُیہdhālikumu
  3. ٱلشَّيْطَـٰنُشیطان ہےl-shayṭānu
  4. يُخَوِّفُجو ڈراتا ہےyukhawwifu
  5. أَوْلِيَآءَهُۥاپنے دوستوں کوawliyāahu
  6. فَلَاتو نہfalā
  7. تَخَافُوهُمْتم ڈرو ان سےtakhāfūhum
  8. وَخَافُونِاور ڈرو مجھ سےwakhāfūni
  9. إِناگرin
  10. كُنتُمہو تمkuntum
  11. مُّؤْمِنِينَمومن۔ ایمان لانے والےmu'minīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں