مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 183

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٨٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الذين قالوا ان الله عهد الينا الا نؤمن لرسول حتى ياتينا بقربان تاكله النار قل قد جاءكم رسل من قبلي بالبينات وبالذي قلتم فلم قتلتموهم ان كنتم صادقين

جو لوگ کہتے ہی کہ خدا نے ہمیں حکم بھیجا ہے کہ جب تک کوئی پیغمبر ہمارے پاس ایسی نیاز لے کر نہ آئے جس کو آگ آکر کھا جائے تب تک ہم اس پر ایمان نہ لائیں گے (اے پیغمبر ان سے) کہہ دو کہ مجھ سے پہلے کئی پیغمبر تمہارے پاس کھلی ہوئی نشانیاں لے کر آئے اور وہ (معجزہ) بھی لائے جو تم کہتے ہو تو اگر سچے ہو تو تم نے ان کو قتل کیوں کیا؟

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 183
  • پارہ 4
  • صفحہ 74

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

بعضے رسولوں سے یہ معجزہ ظاہر ہوا تھا کہ قربانی یا کوئی چیز اللہ نام کی نیاز کی، تو آسمان سے آگ آ کر اس کو کھا گئ، یہ علامت تھی اس کے قبول ہونے کی چنانچہ موجودہ "بائبل" میں بھی حضرت سلمیانؑ کے متعلق ایسا واقعہ مذکور ہے۔ اب یہود بہانہ پکڑتے تھے کہ ہم کو یہ حکم ہے کہ جس سے یہ معجزہ نہ دیکھیں اس پر یقین نہ لاویں اور یہ محض جھوٹے بہانے تھے اس قسم کا کوئی حکم ان کی کتابوں میں موجود نہ تھا نہ آج موجود ہے اور نہ ہر ایک نبی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  2. قَالُوٓا۟جنہوں نے کہاqālū
  3. إِنَّبیشکinna
  4. ٱللَّهَاللہ نےl-laha
  5. عَهِدَعہد لے رکھا ہےʿahida
  6. إِلَيْنَآہم سےilaynā
  7. أَلَّاکہ نہallā
  8. نُؤْمِنَہم ایمان لائیںnu'mina
  9. لِرَسُولٍکسی رسول کے لیےlirasūlin
  10. حَتَّىٰیہاں تک کہḥattā
  11. يَأْتِيَنَاوہ لائے ہمارے پاسyatiyanā
  12. بِقُرْبَانٍۢایک قربانیbiqur'bānin
  13. تَأْكُلُهُکھاجائے اس کوtakuluhu
  14. ٱلنَّارُ ۗآگl-nāru
  15. قُلْکہہ دیجیےqul
  16. قَدْتحقیقqad
  17. جَآءَكُمْآئے تھے تمہارے پاسjāakum
  18. رُسُلٌۭکئی رسولrusulun
  19. مِّنسےmin
  20. قَبْلِىمجھ سے پہلےqablī
  21. بِٱلْبَيِّنَـٰتِساتھ روشن دلائل کےbil-bayināti
  22. وَبِٱلَّذِىاور ساتھ اس چیز کے جوwabi-alladhī
  23. قُلْتُمْکہا تم نےqul'tum
  24. فَلِمَتو کیوںfalima
  25. قَتَلْتُمُوهُمْقتل کیا تم نے ان کوqataltumūhum
  26. إِناگرin
  27. كُنتُمْہو تمkuntum
  28. صَـٰدِقِينَسچےṣādiqīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں