مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 182

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٨٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ذلك بما قدمت ايديكم وان الله ليس بظلام للعبيد

یہ ان کاموں کی سزا ہے جو تمہارے ہاتھ آگے بھیجتے رہے ہیں اور خدا تو بندوں پر مطلق ظلم نہیں کرتا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 182
  • پارہ 4
  • صفحہ 74

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جو کمایا تھا سامنے آیا ۔ خدا کے یہاں ذرہ برابر ظلم نہیں۔ اِنَّ اللّٰہَ لَا یَظۡلِمُ مِثۡقَالَ ذَرَّۃٍ (نساء۔۴۰) اگر بفرض محال ظلم کرنا خدا کی صفت ہوتی تو اس کی دوسری صفات کی طرح وہ بھی کامل ہی ہوتی۔ اس لئے اگر معاذ اللہ خدا کو ظالم فرض کیا جائے تو پھر "ظالم" کیا "ظلام" ہی کہنا پڑے گا۔ اس کا یک رتی ظلم بھی پہاڑوں سے کم نہیں ہو سکتا گویا "ظلام" کا صیغہ لا کر متنبہ کر دیا کہ اس کی بارگاہ میں ادنیٰ سےادنیٰ ظلم…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ذَٰلِكَیہdhālika
  2. بِمَابوجہ اس کے جوbimā
  3. قَدَّمَتْآگے بھیجاqaddamat
  4. أَيْدِيكُمْتمہارے ہاتھوں نےaydīkum
  5. وَأَنَّاور بیشکwa-anna
  6. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  7. لَيْسَنہیں ہےlaysa
  8. بِظَلَّامٍۢبہت ظلم کرنے والاbiẓallāmin
  9. لِّلْعَبِيدِبندوں کے لیےlil'ʿabīdi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں