مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 184

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٨٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فان كذبوك فقد كذب رسل من قبلك جاءوا بالبينات والزبر والكتاب المنير

پھر اگر یہ لوگ تم کو سچا نہ سمجھیں تو تم سے پہلے بہت سے پیغمبر کھلی ہوئی نشانیاں اور صحیفے اور روشن کتابیں لے کر آچکے ہیں اور لوگوں نے ان کو بھی سچا نہیں سمجھا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 184
  • پارہ 4
  • صفحہ 74

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

آپ ﷺ کو تسلی دی جاتی ہے کہ ان ملعونوں کی کج بحثی اور ہٹ دھرمی سےملول و دلگیر نہ ہوں اور نہ دوسرے مکذبین کی پروا کریں۔ آپ سے پہلے کتنے رسول جھٹلائے جا چکے ہیں جو صاف نشانیاں (معجزات) چھوٹے صحیفے اور بڑی روشن کتابیں لے کر آئے تھے۔ انبیائے صادقین کی تکذیب، معاندین کی قدیم عادت رہی ہے آپ ﷺ کو کچھ انوکھی بات پیش نہیں آئی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَإِنپھر اگرfa-in
  2. كَذَّبُوكَانہوں نے جھٹلایا تجھ کوkadhabūka
  3. فَقَدْتو تحقیقfaqad
  4. كُذِّبَجھٹلائے گئےkudhiba
  5. رُسُلٌۭکئی رسولrusulun
  6. مِّنسےmin
  7. قَبْلِكَتجھ سے پہلےqablika
  8. جَآءُووہ لائےjāū
  9. بِٱلْبَيِّنَـٰتِروشن دلائلbil-bayināti
  10. وَٱلزُّبُرِاور صحیفےwal-zuburi
  11. وَٱلْكِتَـٰبِاور کتابwal-kitābi
  12. ٱلْمُنِيرِروشنl-munīri

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں