مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 198

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٩٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لكن الذين اتقوا ربهم لهم جنات تجري من تحتها الانهار خالدين فيها نزلا من عند الله وما عند الله خير للابرار

لیکن جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے رہے ان کے لیے باغ ہے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں (اور) ان میں ہمیشہ رہیں گے (یہ) خدا کے ہاں سے (ان کی) مہمانی ہے اور جو کچھ خدا کے ہاں ہے وہ نیکو کاروں کے لیے بہت اچھا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 198
  • پارہ 4
  • صفحہ 76

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اب اس عیش و کامیابی کا اس چند روزہ بہار سے مقابلہ کرو کہ یہ بہتر ہے یا وہ؟ مہمان اس لئے کہا کہ مہمان کو اپنے کھانے پینے کی کچھ فکر کرنی نہیں پڑتی عزت و آرام سے بیٹھے بٹھائے ہر چیز تیار ملتی ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَـٰكِنِلیکنlākini
  2. ٱلَّذِينَجو لوگalladhīna
  3. ٱتَّقَوْا۟ڈرتے رہےittaqaw
  4. رَبَّهُمْاپنا ربrabbahum
  5. لَهُمْان کے لیےlahum
  6. جَنَّـٰتٌۭباغاتjannātun
  7. تَجْرِىبہتی ہیںtajrī
  8. مِنسےmin
  9. تَحْتِهَاان کے نیچےtaḥtihā
  10. ٱلْأَنْهَـٰرُنہریںl-anhāru
  11. خَـٰلِدِينَہمیشہ رہیں گےkhālidīna
  12. فِيهَااس میںfīhā
  13. نُزُلًۭامہمانیnuzulan
  14. مِّنْسےmin
  15. عِندِپاسʿindi
  16. ٱللَّهِ ۗاللہ کےl-lahi
  17. وَمَااور جوwamā
  18. عِندَپاسʿinda
  19. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  20. خَيْرٌۭبہترkhayrun
  21. لِّلْأَبْرَارِنیک لوگوں کے لیےlil'abrāri

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں