مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 199

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٩٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وان من اهل الكتاب لمن يؤمن بالله وما انزل اليكم وما انزل اليهم خاشعين لله لا يشترون بايات الله ثمنا قليلا اولئك لهم اجرهم عند ربهم ان الله سريع الحساب

اور بعض اہلِ کتاب ایسے بھی ہیں جو خدا پر اور اس (کتاب) پر جو تم پر نازل ہوئی اور اس پر جو ان پر نازل ہوئی ایمان رکھتے ہیں اور خدا کے آگے عاجزی کرتے ہیں اور خدا کی آیتوں کے بدلے تھوڑی سی قیمت نہیں لیتے یہی لوگ ہیں جن کا صلہ ان کے پروردگار کے ہاں تیار ہے اور خدا جلد حساب لینے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 199
  • پارہ 4
  • صفحہ 76

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اوپر عام متقین کا حال بیان ہوا تھا۔ اب اہل کتاب میں جو متقی ہوں ان کا خصوصیت سے ذکر فرماتے ہیں۔ یعنی جو اہل کتاب اللہ پر ٹھیک ٹھیک ایمان لائے، قرآن کو مانا اور چونکہ قرآن تورات و انجیل کی تصدیق کرتا ہے ان کو بھی مانا، مگر اس طرح نہیں جیسے دنیا پرست احبار مانتے تھے کہ تھوڑے سے دنیوی فائدہ کی خاطر آیات اللہ کو چھپا لیا یا بدل ڈالا، بلکہ خداکے آگے عاجزی اور اخلاص سے گرے اور جس طرح اس نے کتابیں اتاری تھیں ٹھیک ٹھیک اسی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِنَّاور بیشکwa-inna
  2. مِنْسےmin
  3. أَهْلِاہلahli
  4. ٱلْكِتَـٰبِکتاب میںl-kitābi
  5. لَمَنالبتہ جوlaman
  6. يُؤْمِنُایمان رکھتا ہےyu'minu
  7. بِٱللَّهِاللہ پرbil-lahi
  8. وَمَآاور جوwamā
  9. أُنزِلَنازل کیا گیاunzila
  10. إِلَيْكُمْتمہاری طرفilaykum
  11. وَمَآاور جوwamā
  12. أُنزِلَنازل کیا گیاunzila
  13. إِلَيْهِمْان کی طرفilayhim
  14. خَـٰشِعِينَڈرنے والے ہیںkhāshiʿīna
  15. لِلَّهِاللہ کے لیےlillahi
  16. لَانہیںlā
  17. يَشْتَرُونَبیچتے۔ وہ لیتےyashtarūna
  18. بِـَٔايَـٰتِبدلے آیات کےbiāyāti
  19. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  20. ثَمَنًۭاپیسےthamanan
  21. قَلِيلًا ۗتھوڑے ۔ پیسے تھوڑےqalīlan
  22. أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāika
  23. لَهُمْان کے لیے ہےlahum
  24. أَجْرُهُمْاجر ان کاajruhum
  25. عِندَپاسʿinda
  26. رَبِّهِمْ ۗان کے رب کےrabbihim
  27. إِنَّبیشکinna
  28. ٱللَّهَاللہl-laha
  29. سَرِيعُجلد لینے والا ہےsarīʿu
  30. ٱلْحِسَابِحسابl-ḥisābi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں