تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
"عمران" دو ہیں ایک حضرت موسٰیؑ کے والد، دوسرے حضرت مریمؑ کے والد، اکثر سلف و خلف نے یہاں عمران ثانی مراد لیا ہے کیونکہ آگے اِذۡ قَالَتِ امۡرَاَتُ عِمۡرٰنَ الخ سے اسی دوسرے عمران کے گھرانے کا قصہ بیان ہوا ہے۔ اور غالباً سورۃ کا نام " آل عمران" اسی بناء پر ہوا کہ اس میں عمران ثانی کے گھرانے (یعنی مریم و مسیحؑ) کا واقعہ بہت بسط و تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں