مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 34

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ذرية بعضها من بعض والله سميع عليم

ان میں سے بعض بعض کی اولاد تھے اور خدا سننے والا (اور) جاننے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 34
  • پارہ 3
  • صفحہ 54

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

خدا کی مخلوقات میں زمین، آسمان، چاند، سورج، ستارے، فرشتے، جن، شجر، حجر سب ہی شامل تھے مگر اس نے اپنے علم محیط اور حکمت بالغہ سے ملکات روحانیہ اور کمالات جسمانیہ کا جو مجموعہ ابوالبشر آدمؑ میں ودیعت کیا وہ مخلوقات میں سے کسی کو نہ دیا۔ بلکہ آدمؑ کو مسجود ملائکہ بنا کر ظاہر فرما دیا کہ آدمؑ کا اعزاز و اکرام اس کی بارگاہ میں ہر مخلوق سے زیادہ ہے۔ آدمؑ کا یہ انتخابی اور اصطفائی فضل و شرف جسے ہم "نبوت" سے تعبیر کرتے ہیں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ذُرِّيَّةًۢاولاد ہیںdhurriyyatan
  2. بَعْضُهَابعض ان کےbaʿḍuhā
  3. مِنۢمیں سےmin
  4. بَعْضٍۢ ۗبعضbaʿḍin
  5. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  6. سَمِيعٌسننے والا ہےsamīʿun
  7. عَلِيمٌجاننے والا ہےʿalīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں