مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران آیت 39 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

فَنَادَتْهُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ وَهُوَ قَآئِمٌ يُصَلِّى فِى ٱلْمِحْرَابِ أَنَّ ٱللَّهَ يُبَشِّرُكَ بِيَحْيَىٰ مُصَدِّقًۢا بِكَلِمَةٍ مِّنَ ٱللَّهِ وَسَيِّدًا وَحَصُورًا وَنَبِيًّا مِّنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ ﴿٣٩﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

حضرت یحیٰی علیہ السلام کی بشارت

دعا قبول ہوئی۔ بشارت ملی کہ لڑکا ہو گا جس کا نام یحیٰیؑ رکھا گیا۔

ایک حکم سے یہاں حضرت مسیحؑ مراد ہیں جو خدا کے حکم سے بدون باپ کے پیدا ہوئے ۔ حضرت یحیٰیؑ لوگوں کو پہلے سے خبر دیتے تھے کہ مسیحؑ پیدا ہونے والے ہیں۔

حضرت یحیٰی علیہ السلام کے اوصاف

یعنی لذات و شہوات سے بہت زیادہ رکنے والا ہو گا، اللہ کی عبادت میں اس قدر مشغول رہے گا کہ عورت کی طرف التفات کرنے کی نوبت نہ آئے گی۔ یہ حضرت یحیٰیؑ کا مخصوص حال تھا، جس سے امت محمدیہ کے لئے کوئی ضابطہ نہیں بن سکتا۔ ہمارے پیغمبر ﷺ کا اعلیٰ امتیاز یہ ہے کہ کمال معاشرت کے ساتھ کمال عبادت کر جمع فرمایا۔

یعنی صلاح و رشد کے اعلیٰ مرتبہ پر فائز ہو گا جسے نبوت کہتے ہیں یا "صالح" کے معنی "شائستہ" کے لئے جائیں یعنی نہایت شائستہ ہو گا۔