مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 39

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فنادته الملائكة وهو قائم يصلي في المحراب ان الله يبشرك بيحيى مصدقا بكلمة من الله وسيدا وحصورا ونبيا من الصالحين

وہ ابھی عبادت گاہ میں کھڑے نماز ہی پڑھ رہے تھے کہ فرشتوں نے آواز دی کہ (زکریا) خدا تمہیں یحییٰ کی بشارت دیتا ہے جو خدا کے فیض یعنی (عیسیٰ) کی تصدیق کریں گے اور سردار ہوں گے اور عورتوں سے رغبت نہ رکھنے والے اور (خدا کے) پیغمبر (یعنی) نیکو کاروں میں ہوں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 39
  • پارہ 3
  • صفحہ 55

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

دعا قبول ہوئی۔ بشارت ملی کہ لڑکا ہو گا جس کا نام یحیٰیؑ رکھا گیا۔ ایک حکم سے یہاں حضرت مسیحؑ مراد ہیں جو خدا کے حکم سے بدون باپ کے پیدا ہوئے ۔ حضرت یحیٰیؑ لوگوں کو پہلے سے خبر دیتے تھے کہ مسیحؑ پیدا ہونے والے ہیں۔ یعنی لذات و شہوات سے بہت زیادہ رکنے والا ہو گا، اللہ کی عبادت میں اس قدر مشغول رہے گا کہ عورت کی طرف التفات کرنے کی نوبت نہ آئے گی۔ یہ حضرت یحیٰیؑ کا مخصوص حال تھا، جس سے امت محمدیہ کے لئے کوئی ضابطہ نہیں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَنَادَتْهُپس پکارا اس کوfanādathu
  2. ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُفرشتوں نےl-malāikatu
  3. وَهُوَاور وہwahuwa
  4. قَآئِمٌۭکھڑے تھےqāimun
  5. يُصَلِّىنماز پڑھ رہے تھےyuṣallī
  6. فِىمیںfī
  7. ٱلْمِحْرَابِمحرابl-miḥ'rābi
  8. أَنَّبیشکanna
  9. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  10. يُبَشِّرُكَبشارت دیتا ہے تجھ کوyubashiruka
  11. بِيَحْيَىٰیحییٰ کیbiyaḥyā
  12. مُصَدِّقًۢاجو تصدیق کرنے والا ہےmuṣaddiqan
  13. بِكَلِمَةٍۢایک کلمے کیbikalimatin
  14. مِّنَطرف سےmina
  15. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  16. وَسَيِّدًۭااور سردارwasayyidan
  17. وَحَصُورًۭااور پاکبازwaḥaṣūran
  18. وَنَبِيًّۭااورنبیwanabiyyan
  19. مِّنَمیں سےmina
  20. ٱلصَّـٰلِحِينَنیک لوگوںl-ṣāliḥīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں