مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 42

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذ قالت الملائكة يا مريم ان الله اصطفاك وطهرك واصطفاك على نساء العالمين

اور جب فرشتوں نے (مریم سے) کہا کہ مریم! خدا نے تم کو برگزیدہ کیا ہے اور پاک بنایا ہے اور جہان کی عورتوں میں منتخب کیا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 42
  • پارہ 3
  • صفحہ 55

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

حضرت زکریاؑ و یحیٰیؑ کا قصہ جو ضمنی مناسبات سے درمیان میں آ گیا تھا اور جس میں اصطفاء آل عمران کی تاکید اور حضرت مسیحؑ کے قصہ کی تہمید تھی یہاں ختم کر کے پھر مریمؑ و مسیحؑ کے واقعات کی طرف کلام منتقل کیا گیا ہے۔ چنانچہ مسیحؑ سے پہلے ان کی والدہ کا فضل و شرف ذکر فرماتے ہیں۔ یعنی فرشتوں نے مریمؑ سے کہا کہ اللہ نے تجھے پہلے دن سے چھانٹ لیا کہ باوجود لڑکی ہونے کے اپنی نیاز میں قبول کیا۔ طرح طرح کے احوال رفیعہ اور کرامات…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذْاور جبwa-idh
  2. قَالَتِکہاqālati
  3. ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُفرشتوں نےl-malāikatu
  4. يَـٰمَرْيَمُاے مریمyāmaryamu
  5. إِنَّبیشکinna
  6. ٱللَّهَاللہ تعالیٰ نےl-laha
  7. ٱصْطَفَىٰكِچن لیا تجھ کوiṣ'ṭafāki
  8. وَطَهَّرَكِاورپاک کیا تجھ کوwaṭahharaki
  9. وَٱصْطَفَىٰكِاور چن لیا تجھ کوwa-iṣ'ṭafāki
  10. عَلَىٰاوپرʿalā
  11. نِسَآءِعورتوں کےnisāi
  12. ٱلْعَـٰلَمِينَتمام جہان کیl-ʿālamīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں