مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 41

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال رب اجعل لي اية قال ايتك الا تكلم الناس ثلاثة ايام الا رمزا واذكر ربك كثيرا وسبح بالعشي والابكار

زکریا نے کہا کہ پروردگار (میرے لیے) کوئی نشانی مقرر فرما خدا نے فرمایا نشانی یہ ہے کہ تم لوگوں سے تین دن اشارے کے سوا بات نہ کر سکو گے تو (ان دنوں میں) اپنے پروردگار کی کثرت سے یاد اور صبح و شام اس کی تسبیح کرنا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 41
  • پارہ 3
  • صفحہ 55

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جس سے معلوم ہو جائے کہ اب حمل قرار پا گیا ہے تاکہ قرب ولادت کے آثار دیکھ کر مسرت تازہ حاصل ہو۔ اور شکر نعمت میں بیش از بیش مشغول رہوں۔ یعنی جب تجھ کو یہ حالت پیش آئے کہ تین دن رات لوگوں سے بجز اشارہ کے کوئی کلام نہ کر سکے اور تیری زبان خالص ذکر الہٰی کے لئے وقف ہو جائے تو سمجھ لینا کہ اب استقرار حمل ہو گیا۔ سبحان اللہ نشانی بھی ایسی مقرر کی کہ نشانی کی نشانی ہو اور اطلاع پانے کی جو غرض تھی (شکر نعمت) وہ علیٰ وجہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَکہاqāla
  2. رَبِّاے میرے ربrabbi
  3. ٱجْعَلبناij'ʿal
  4. لِّىٓمیرے لیےlī
  5. ءَايَةًۭ ۖکوئی نشانیāyatan
  6. قَالَکہاqāla
  7. ءَايَتُكَنشانی تیریāyatuka
  8. أَلَّاکہ نہallā
  9. تُكَلِّمَتو کلام کرے گاtukallima
  10. ٱلنَّاسَلوگوں سےl-nāsa
  11. ثَلَـٰثَةَتینthalāthata
  12. أَيَّامٍدنayyāmin
  13. إِلَّامگرillā
  14. رَمْزًۭا ۗاشارے سےramzan
  15. وَٱذْكُراور تم یاد کروwa-udh'kur
  16. رَّبَّكَاپنے رب کوrabbaka
  17. كَثِيرًۭابہت زیادہkathīran
  18. وَسَبِّحْاورتسبیح کروwasabbiḥ
  19. بِٱلْعَشِىِّشام کے وقتbil-ʿashiyi
  20. وَٱلْإِبْكَـٰرِاور صبح کے وقتwal-ib'kāri

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں