معلوم ہوا کہ وہ بشارت سے یہ ہی سمجھیں کہ لڑکا بحالت موجود ہونے والا ہے۔ ورنہ تعجب کا کیا موقع تھا۔
حضرت عیسٰی علیہ السلام بن باپ کے پیدا ہوں گے
یعنی اسی طرح بدون مَسّ بشر کے ہو جائے گا۔ خلاف عادت ہونے کی وجہ سے تعجب نہ کر حق تعالیٰ جو چاہے اور جس طرح چاہے پیدا کر دے اس کی قدرت کی حد بندی نہیں ہو سکتی ۔ ایک کام کا ارادہ کیا اور ہو گیا۔ نہ وہ مادہ کا محتاج نہ اسباب کا پابند۔