مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 47

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قالت رب انى يكون لي ولد ولم يمسسني بشر قال كذلك الله يخلق ما يشاء اذا قضى امرا فانما يقول له كن فيكون

مریم نے کہا پروردگار میرے ہاں بچہ کیونکر ہوگا کہ کسی انسان نے مجھے ہاتھ تک تو لگایا نہیں فرمایا کہ خدا اسی طرح جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے جب وہ کوئی کام کرنا چاہتا ہے تو ارشاد فرما دیتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہو جاتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 47
  • پارہ 3
  • صفحہ 56

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

معلوم ہوا کہ وہ بشارت سے یہ ہی سمجھیں کہ لڑکا بحالت موجود ہونے والا ہے۔ ورنہ تعجب کا کیا موقع تھا۔ یعنی اسی طرح بدون مَسّ بشر کے ہو جائے گا۔ خلاف عادت ہونے کی وجہ سے تعجب نہ کر حق تعالیٰ جو چاہے اور جس طرح چاہے پیدا کر دے اس کی قدرت کی حد بندی نہیں ہو سکتی ۔ ایک کام کا ارادہ کیا اور ہو گیا۔ نہ وہ مادہ کا محتاج نہ اسباب کا پابند۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَتْکہنے لگیںqālat
  2. رَبِّاے میرے ربrabbi
  3. أَنَّىٰکیونکر۔ کس طرحannā
  4. يَكُونُہوگاyakūnu
  5. لِىمیرے لیےlī
  6. وَلَدٌۭایک بچہwaladun
  7. وَلَمْحالانکہ نہیںwalam
  8. يَمْسَسْنِىچھوا مجھ کو۔ ہاتھ لگایا مجھ کوyamsasnī
  9. بَشَرٌۭ ۖکسی انسان کےbasharun
  10. قَالَفرمایاqāla
  11. كَذَٰلِكِاس طرحkadhāliki
  12. ٱللَّهُاللہ تعالیٰl-lahu
  13. يَخْلُقُپیدا کرتا ہےyakhluqu
  14. مَاجوmā
  15. يَشَآءُ ۚوہ چاہتا ہے ۭyashāu
  16. إِذَاجبidhā
  17. قَضَىٰٓفیصلہ کرلیتا ہےqaḍā
  18. أَمْرًۭاکسی کام کاamran
  19. فَإِنَّمَاتو بیشکfa-innamā
  20. يَقُولُوہ کہتا ہےyaqūlu
  21. لَهُۥوہ کہتا ہےlahu
  22. كُنہوجاkun
  23. فَيَكُونُتو وہ ہو جاتا ہےfayakūnu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں