مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 48

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ويعلمه الكتاب والحكمة والتوراة والانجيل

اور وہ انہیں لکھنا (پڑھنا) اور دانائی اور تورات اور انجیل سکھائے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 48
  • پارہ 3
  • صفحہ 56

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی لکھنا سکھائے گا، یا عام کتب ہدایت کا عمومًا اور تورات و انجیل کا خصوصًا علم عطا فرمائے گا۔ اور بڑی گہری حکمت کی باتیں تلقین کرے گا۔ اور بندہ کے خیال میں ممکن ہے کتاب و حکمت سے مراد قرآن و سنت ہو کیونکہ حضرت مسیحؑ نزول کے بعد قرآن و سنت رسول اللہ ﷺ کے موافق حکم کریں گے اور یہ جب ہی ہو سکتا ہے کہ ان چیزوں کا علم دیا جائے۔ واللہ اعلم۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَيُعَلِّمُهُاور تعلیم دے گا اس کو۔ سکھائے گا اس کوwayuʿallimuhu
  2. ٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitāba
  3. وَٱلْحِكْمَةَاورحکمتwal-ḥik'mata
  4. وَٱلتَّوْرَىٰةَاور توراتwal-tawrāta
  5. وَٱلْإِنجِيلَاور انجیلwal-injīla

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں