مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 59

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان مثل عيسى عند الله كمثل ادم خلقه من تراب ثم قال له كن فيكون

عیسیٰ کا حال خدا کے نزدیک آدم کا سا ہے کہ اس نے (پہلے) مٹی سے ان کا قالب بنایا پھر فرمایا کہ (انسان) ہو جا تو وہ (انسان) ہو گئے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 59
  • پارہ 3
  • صفحہ 57

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

نصاریٰ اس بات سے حضرت سے بہت جھگڑے کہ عیسٰیؑ بندہ نہیں۔ اللہ کا بیٹا ہے۔ آخر کہنے لگے کہ وہ اللہ کا بیٹا نہیں تو تم بتاؤ کس کا بیٹا ہے؟ اس کے جواب میں یہ آیت اتری کہ آدمؑ کے تو نہ باپ تھا نہ ماں۔ عیسٰیؑ کے باپ نہ ہوں تو کیا عجب ہے (موضح القرآن) اس حساب سے تو آدمؑ کو خدا کا بیٹا ثابت کرنے پر زیادہ زور دینا چاہیئے۔ حالانکہ کوئی بھی اس کا قائل نہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّبیشکinna
  2. مَثَلَمثالmathala
  3. عِيسَىٰعیسیٰ کیʿīsā
  4. عِندَنزدیکʿinda
  5. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  6. كَمَثَلِمانند مثالkamathali
  7. ءَادَمَ ۖآدم کی ۭādama
  8. خَلَقَهُۥاس نے پیدا کیا ان کوkhalaqahu
  9. مِنسےmin
  10. تُرَابٍۢمٹیturābin
  11. ثُمَّپھرthumma
  12. قَالَفرمایاqāla
  13. لَهُۥاس کوlahu
  14. كُنہوجاkun
  15. فَيَكُونُتو وہ ہوگئےfayakūnu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں