مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 68

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان اولى الناس بابراهيم للذين اتبعوه وهذا النبي والذين امنوا والله ولي المؤمنين

ابراہیم سے قرب رکھنے والے تو وہ لوگ ہیں جو ان کی پیروی کرتے ہیں اور پیغمبر (آخرالزمان) اور وہ لوگ جو ایمان لائے ہیں اور خدا مومنوں کا کارساز ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 68
  • پارہ 3
  • صفحہ 58

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اللہ تعالیٰ نے بتلا دیا کہ زیادہ مناسبت ابراہیمؑ سے اس وقت کی امت کو تھی یا پچھلی امتوں میں اس نبی کی امت کو ہے۔ تو یہ امت نام میں بھی اور راہ میں بھی ابراہیمؑ سے مناسبت زیادہ رکھتی ہے۔ اور اس امت کا پیغمبر خَلقًا و خُلقًا صورۃً و سیرۃً حضرت ابراہیمؑ سے اشبہ ہے اور ان کی دعاء کے موافق آیا ہے جیسا کہ سورہ "بقرہ" میں گذرا رَبَّنَا وَ ابۡعَثۡ فِیۡہِمۡ رَسُوۡلًا مِّنۡہُمۡ یَتۡلُوۡا عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتِکَ (البقرۃ۔۱۲۹) الخ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّبیشکinna
  2. أَوْلَىقریب ترینawlā
  3. ٱلنَّاسِلوگوں میں سےl-nāsi
  4. بِإِبْرَٰهِيمَابراہیم کےbi-ib'rāhīma
  5. لَلَّذِينَالبتہ وہ لوگ ہیںlalladhīna
  6. ٱتَّبَعُوهُجنہوں نے پیروی کی اس کیittabaʿūhu
  7. وَهَـٰذَااور یہwahādhā
  8. ٱلنَّبِىُّنبیl-nabiyu
  9. وَٱلَّذِينَاوروہ لوگwa-alladhīna
  10. ءَامَنُوا۟ ۗجو ایمان لائےāmanū
  11. وَٱللَّهُاوراللہwal-lahu
  12. وَلِىُّدوست ہےwaliyyu
  13. ٱلْمُؤْمِنِينَمومنوں کاl-mu'minīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں