مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 74

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يختص برحمته من يشاء والله ذو الفضل العظيم

وہ اپنی رحمت سے جس کو چاہتا ہے خاص کر لیتا ہے اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 74
  • پارہ 3
  • صفحہ 59

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اللہ کے خزانوں میں کمی نہیں اور اسی کو خبر ہے کہ کس کو کیا بڑائی ملنی چاہیئے۔ نبوت، شریعت، ایمان و اسلام اور ہر قسم کی مادی و روحانی فضائل و کمالات کا تقسیم کرنا اسی کے ہاتھ میں ہے جس وقت جسے مناسب جانے عطا کرتا ہے۔ اَللّٰہُ اَعۡلَمُ حَیۡثُ یَجۡعَلُ رِسَالَتَہٗ (انعام۔۱۲۴)

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَخْتَصُّخاص کرلیتا ہےyakhtaṣṣu
  2. بِرَحْمَتِهِۦساتھ اپنی رحمت کےbiraḥmatihi
  3. مَنجسےman
  4. يَشَآءُ ۗوہ چاہتا ہےyashāu
  5. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  6. ذُووالا ہےdhū
  7. ٱلْفَضْلِفضلl-faḍli
  8. ٱلْعَظِيمِبڑےl-ʿaẓīmi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں