مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 73

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولا تؤمنوا الا لمن تبع دينكم قل ان الهدى هدى الله ان يؤتى احد مثل ما اوتيتم او يحاجوكم عند ربكم قل ان الفضل بيد الله يؤتيه من يشاء والله واسع عليم

اور اپنے دین کے پیرو کے سوا کسی اور کے قائل نہ ہونا (اے پیغمبر) کہہ دو کہ ہدایت تو خدا ہی کی ہدایت ہے (وہ یہ بھی کہتے ہیں) یہ بھی (نہ ماننا) کہ جو چیز تم کو ملی ہے ویسی کسی اور کو ملے گی یا وہ تمہیں خدا کے روبرو قائل معقول کر سکیں گے یہ بھی کہہ دو کہ بزرگی خدا ہی کے ہاتھ میں ہے وہ جسے چاہتا ہے دیتا ہے اور خدا کشائش والا (اور) علم والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 73
  • پارہ 3
  • صفحہ 59

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جو یہود مسلمانوں کے سامنے جا کر نفاق سے اپنے کو مسلمان ظاہر کریں۔ انہیں یہ برابر ملحوظ رہے کہ وہ سچ مچ مسلمان نہیں بن گئے بلکہ بدستور یہودی ہیں۔ اور سچے دل سے انہی کی بات مان سکتے ہیں جو ان کے دین پر چلتا ہو اور شریعت موسوی کے اتباع کا دعویٰ رکھتا ہو۔ بعض نے وَ لَا تُؤۡمِنُوۡۤا اِلَّا لِمَنۡ تَبِعَ دِیۡنَکُمۡ کے یہ معنی کئے ہیں کہ ظاہری طور پر جو ایمان لاؤ اور اپنے کو مسلمان بتاؤ، وہ محض ان لوگوں کی وجہ سے جو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَااور نہwalā
  2. تُؤْمِنُوٓا۟تم ایمان لاؤtu'minū
  3. إِلَّامگرillā
  4. لِمَنواسطے اس کے جوliman
  5. تَبِعَپیروی کرےtabiʿa
  6. دِينَكُمْتمہارے دین کیdīnakum
  7. قُلْکہہ دیجیےqul
  8. إِنَّبیشکinna
  9. ٱلْهُدَىٰہدایت توl-hudā
  10. هُدَىہدایتhudā
  11. ٱللَّهِاللہ کی ہےl-lahi
  12. أَنکہan
  13. يُؤْتَىٰٓدیا جائےyu'tā
  14. أَحَدٌۭکوئی ایکaḥadun
  15. مِّثْلَمانندmith'la
  16. مَآجوmā
  17. أُوتِيتُمْدیے گئے تمūtītum
  18. أَوْیاaw
  19. يُحَآجُّوكُمْوہ جھگڑا کریں تم سےyuḥājjūkum
  20. عِندَکے پاسʿinda
  21. رَبِّكُمْ ۗتمہارے ربrabbikum
  22. قُلْکہہ دیجیےqul
  23. إِنَّبیشکinna
  24. ٱلْفَضْلَفضلl-faḍla
  25. بِيَدِہاتھ میں ہےbiyadi
  26. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  27. يُؤْتِيهِوہ دیتا ہے اسکوyu'tīhi
  28. مَنجسےman
  29. يَشَآءُ ۗوہ چاہتا ہےyashāu
  30. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  31. وَٰسِعٌوسعت والا ہےwāsiʿun
  32. عَلِيمٌۭجاننے والا ہےʿalīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں