مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 75

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ومن اهل الكتاب من ان تامنه بقنطار يؤده اليك ومنهم من ان تامنه بدينار لا يؤده اليك الا ما دمت عليه قائما ذلك بانهم قالوا ليس علينا في الاميين سبيل ويقولون على الله الكذب وهم يعلمون

اور اہلِ کتاب میں سے کوئی تو ایسا ہے کہ اگر تم اس کے پاس (روپوں کا) ڈھیر امانت رکھ دو تو تم کو (فوراً) واپس دے دے اور کوئی اس طرح کا ہے کہ اگر اس کے پاس ایک دینار بھی امانت رکھو تو جب تک اس کے سر پر ہر وقت کھڑے نہ رہو تمہیں دے ہی نہیں یہ اس لیے کہ وہ کہتے ہیں کہ امیوں کے بارے میں ہم سے مواخذہ نہیں ہوگا یہ خدا پر محض جھوٹ بولتے ہیں اور (اس بات کو) جانتے بھی ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 75
  • پارہ 3
  • صفحہ 59

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اہل کتاب کی دینی خیانت و نفاق کے سلسلہ میں دنیوی خیانت کا ذکر آ گیا۔ جس سے اس پر روشنی پڑتی ہے کہ جو لوگ چار پیسہ پر نیت خراب کر لیں اور امانتداری نہ برت سکیں ان سے کیا توقع ہو سکتی ہے کہ دینی معاملات میں امین ثابت ہوں گے۔ چنانچہ ان میں بہت سے وہ ہیں جن کے پاس زیادہ تو کیا، ایک اشرفی بھی امانت رکھی جائے تو تھوڑی دیر بعد مکر جائیں۔ اور جب تک کوئی تقاضہ کے لئے ہر وقت ان کے سر پر کھڑا نہ رہے اور پیچھا کرنے والا نہ ہو ۔…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ وَمِنْاور میں سے (کچھ میں)wamin
  2. أَهْلِاہلahli
  3. ٱلْكِتَـٰبِکتاب اگرl-kitābi
  4. مَنْجوman
  5. إِناگرin
  6. تَأْمَنْهُتو امانت دے اس کوtamanhu
  7. بِقِنطَارٍۢساتھ خزانے کےbiqinṭārin
  8. يُؤَدِّهِۦٓوہ ادا کردے گا اس کوyu-addihi
  9. إِلَيْكَطرف تیرےilayka
  10. وَمِنْهُمان میں سے کچھ ہیںwamin'hum
  11. مَّنْجوman
  12. إِناگرin
  13. تَأْمَنْهُتو امانت دے اس کوtamanhu
  14. بِدِينَارٍۢایک دینارbidīnārin
  15. لَّانہیںlā
  16. يُؤَدِّهِۦٓوہ ادا کرے گاyu-addihi
  17. إِلَيْكَاس کو طرف تیرےilayka
  18. إِلَّامگرillā
  19. مَاmā
  20. دُمْتَجب تک تو رہےdum'ta
  21. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  22. قَآئِمًۭا ۗقائم۔ ٹھہرا۔ کھڑا ہواqāiman
  23. ذَٰلِكَیہdhālika
  24. بِأَنَّهُمْبوجہ اس کے بیشکbi-annahum
  25. قَالُوا۟وہ کہتے ہیںqālū
  26. لَيْسَنہیں ہےlaysa
  27. عَلَيْنَاہم پرʿalaynā
  28. فِىبارے میںfī
  29. ٱلْأُمِّيِّـۧنَامیوں کےl-umiyīna
  30. سَبِيلٌۭکوئی رستہsabīlun
  31. وَيَقُولُونَوہ کہتے ہیںwayaqūlūna
  32. عَلَىپرʿalā
  33. ٱللَّهِاللہl-lahi
  34. ٱلْكَذِبَجھوٹl-kadhiba
  35. وَهُمْاور وہwahum
  36. يَعْلَمُونَجانتے ہیںyaʿlamūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں