مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 93

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

كل الطعام كان حلا لبني اسرائيل الا ما حرم اسرائيل على نفسه من قبل ان تنزل التوراة قل فاتوا بالتوراة فاتلوها ان كنتم صادقين

بنی اسرائیل کے لیے (تورات کے نازل ہونے سے) پہلے کھانے کی تمام چیزیں حلال تھیں بجز ان کے جو یعقوب نے خود اپنے اوپر حرام کر لی تھیں کہہ دو کہ اگر سچے ہو تو تورات لاؤ اور اسے پڑھو (یعنی دلیل پیش کرو)

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 93
  • پارہ 4
  • صفحہ 62

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہود آنحضرت ﷺ اور مسلمانوں سے کہتے تھے کہ تم اپنے کو دین ابراہیمؑ پر کیسے بتلاتے ہو جبکہ وہ چیزیں کھاتے ہو جو اللہ تعالیٰ نے ابراہیمؑ کے گھرانے پر حرام کی تھیں جیسے اونٹ کا گوشت اور دودھ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جتنی چیزیں اب لوگ کھاتے ہیں سب ابراہیمؑ کے وقت میں حلال تھیں۔ جب تک تورات نازل ہوئی، بیشک تورات میں خاص بنی اسرائیل پر بعض چیزیں حرام ہوئی ہیں۔ مگر ایک اونٹ تورات سے پہلے حضرت اسرائیل(یعقوب) علیہ السلام کو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ كُلُّتمامkullu
  2. ٱلطَّعَامِکھانےl-ṭaʿāmi
  3. كَانَتھےkāna
  4. حِلًّۭاحلالḥillan
  5. لِّبَنِىٓبنیlibanī
  6. إِسْرَٰٓءِيلَاسرائیل کے لیےis'rāīla
  7. إِلَّامگرillā
  8. مَاجوmā
  9. حَرَّمَحرام کیاḥarrama
  10. إِسْرَٰٓءِيلُاسرائیل نے (یعنی یعقوب نے)is'rāīlu
  11. عَلَىٰاوپرʿalā
  12. نَفْسِهِۦاپنے نفس کےnafsihi
  13. مِناس سےmin
  14. قَبْلِپہلےqabli
  15. أَنکہan
  16. تُنَزَّلَنازل کی گئیtunazzala
  17. ٱلتَّوْرَىٰةُ ۗتوراتl-tawrātu
  18. قُلْکہہ دیجیےqul
  19. فَأْتُوا۟پس لے آؤfatū
  20. بِٱلتَّوْرَىٰةِتورات کوbil-tawrāti
  21. فَٱتْلُوهَآپھر پڑھو اس کوfa-it'lūhā
  22. إِناگرin
  23. كُنتُمْہو تمkuntum
  24. صَـٰدِقِينَسچےṣādiqīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں