مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 92

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لن تنالوا البر حتى تنفقوا مما تحبون وما تنفقوا من شيء فان الله به عليم

(مومنو!) جب تک تم ان چیزوں میں سے جو تمھیں عزیز ہیں (راہِ خدا میں) صرف نہ کرو گے کبھی نیکی حاصل نہ کر سکو گے اور جو چیز تم صرف کرو گے خدا اس کو جانتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 92
  • پارہ 3
  • صفحہ 62

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اللہ کو معلوم ہے کہ کیسی چیز خرچ کی، کہاں خرچ کی اور کس کے لئے خرچ کی۔ جتنی محبوب اور پیاری چیز جس طرح کے مصرف میں جس قدر اخلاص و حسن نیت سے خرچ کرو گے اسی کے موافق خدا تعالیٰ کے یہاں سے بدلہ ملنے کی امید رکھو اعلیٰ درجہ کی نیکی حاصل کرنا چاہو تو اپنی محبوب و عزیز ترین چیزوں میں سے کچھ خدا کے راستہ میں نکالو۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "یعنی جس چیز سے دل بہت لگا ہوا ہو اس کے خرچ کرنے کا بڑا درجہ ہے، یوں ثواب ہر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَنہرگز نہیںlan
  2. تَنَالُوا۟تم پہنچ سکتے ہوtanālū
  3. ٱلْبِرَّنیکی کوl-bira
  4. حَتَّىٰیہاں تک کہḥattā
  5. تُنفِقُوا۟تم خرچ کروtunfiqū
  6. مِمَّااس میں سے جوmimmā
  7. تُحِبُّونَ ۚتم محبت رکھتے ہو۔ تم پسند کرتے ہوtuḥibbūna
  8. وَمَااور جو کچھwamā
  9. تُنفِقُوا۟تم خرچ کرو گے۔ کرتے ہوtunfiqū
  10. مِنسےmin
  11. شَىْءٍۢکسی چیز سےshayin
  12. فَإِنَّتو بیشکfa-inna
  13. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  14. بِهِۦاس کوbihi
  15. عَلِيمٌۭجاننے والا ہےʿalīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں