تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی خدا تعالیٰ نے حرام و حلال کے متعلق نیز اسلام اور محمد ﷺ کے باب میں سچی سچی اور کھری کھری باتیں تم کو سنا دیں جن کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا۔ اب چاہئیے کہ تم بھی مسلمانوں کی طرح اصلی دین ابراہیمؑ کی پیروی اور اس کے اصول کا اتباع کرنے لگو۔ جن میں سب سے بڑی چیز توحید خالص تھی۔ چاہئیے کہ تم بھی عزیزؑ و مسیحؑ اور احبار و رہبان کی پرستش چھوڑ کر پکے موحد مسلم بن جاؤ۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں