مواد پر جائیں
Quran Maqasid

حَنِيف

قرآن میں حنيف

معنی: یکسو ہوکر

حنيف قرآن کی 9 سورتوں کی 12 آیات میں 12 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
12
آیات
12
سورتیں
9
مادّہ
ح ن ف

حَنِيف

اسم · 12 بار

معنی: یکسو ہوکر · دوسرے تراجم: جو یکسو تھے, یکسو م, جو یکسر تھے, یکسو ہو کر

قرآن میں صورتیں

  • حَنِيفًا ×10
  • حُنَفَآءَ ×2

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الحنف: هو ميل عن الضلال إلى الاستقامة، والجنف: ميل عن الاستقامة إلى الضلال، والحنيف هو المائل إلى ذلك، قال عز وجل:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿حنيفا﴾ [البقرة: 135] قال ابن عرفة: قد قيل: إن الحنف الاستقامة، وإنما قيل لمتمايل الرجل: أخف تفاؤلا بالاستقامة. قال الأزهري: معنى الحنيفة في الإسلام: الميل إليه والثبات على عقيدة.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ح ن ف پر مکمل اندراجات

حنيف والی آیات

12 میں سے آیات 1–12

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (یہودی اور عیسائی) کہتے ہیں کہ یہودی یا عیسائی ہو جاؤ تو سیدھے رستے پر لگ جاؤ۔ (اے پیغمبر ان سے) کہہ دو، (نہیں) بلکہ (ہم) دین ابراہیم (اختیار کئے ہوئے ہیں) جو ایک خدا کے ہو رہے تھے اور مشرکوں میں سے نہ تھے

    سورہ بقرہ، آیت 2:135
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ابراہیم نہ تو یہودی تھے اور نہ عیسائی بلکہ سب سے بے تعلق ہو کر ایک (خدا) کے ہو رہے تھے اور اسی کے فرماں بردار تھے اور مشرکوں میں نہ تھے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:67
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ خدا نے سچ فرمایا دیا پس دین ابراہیم کی پیروی کرو جو سب سے بےتعلق ہو کر ایک (خدا) کے ہو رہے تھے اور مشرکوں سے نہ تھے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:95
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس شخص سے کس کا دین اچھا ہوسکتا ہے جس نے حکم خدا کو قبول کیا اور وہ نیکوکار بھی ہے۔ اور ابراہیم کے دین کا پیرو ہے جو یکسوں (مسلمان) تھے اور خدا نے ابراہیم کو اپنا دوست بنایا تھا

    سورہ نساء، آیت 4:125
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    میں نے سب سے یکسو ہو کر اپنے تئیں اسی ذات کی طرف متوجہ کیا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں

    سورہ انعام، آیت 6:79
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ مجھے میرے پروردگار نے سیدھا رستہ دکھا دیا ہے (یعنی دین صحیح) مذہب ابراہیم کا جو ایک (خدا) ہی کی طرف کے تھے اور مشرکوں میں سے نہ تھے

    سورہ انعام، آیت 6:161
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یہ کہ (اے محمد سب سے) یکسو ہو کر دین (اسلام) کی پیروی کئے جاؤ۔ اور مشرکوں میں ہرگز نہ ہونا

    سورہ یونس، آیت 10:105
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بےشک ابراہیم (لوگوں کے) امام اور خدا کے فرمانبردار تھے۔ جو ایک طرف کے ہو رہے تھے اور مشرکوں میں سے نہ تھے

    سورہ نحل، آیت 16:120
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی کہ دین ابراہیم کی پیروی اختیار کرو جو ایک طرف کے ہو رہے تھے اور مشرکوں میں سے نہ تھے

    سورہ نحل، آیت 16:123
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    صرف ایک خدا کے ہو کر اس کے ساتھ شریک نہ ٹھیرا کر۔ اور جو شخص (کسی کو) خدا کے ساتھ شریک مقرر کرے تو وہ گویا ایسا ہے جیسے آسمان سے گر پڑے پھر اس کو پرندے اُچک لے جائیں یا ہوا کسی دور جگہ اُڑا کر پھینک دے

    سورہ حج، آیت 22:31
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو تم ایک طرف کے ہوکر دین (خدا کے رستے) پر سیدھا منہ کئے چلے جاؤ (اور) خدا کی فطرت کو جس پر اُس نے لوگوں کو پیدا کیا ہے (اختیار کئے رہو) خدا کی بنائی ہوئی (فطرت) میں تغیر وتبدل نہیں ہو سکتا۔ یہی سیدھا دین ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

    سورہ روم، آیت 30:30
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان کو حکم تو یہی ہوا تھا کہ اخلاص عمل کے ساتھ خدا کی عبادت کریں (اور) یکسو ہو کراورنماز پڑھیں اور زکوٰة دیں اور یہی سچا دین ہے

    سورہ بینہ، آیت 98:5