مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 97

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فيه ايات بينات مقام ابراهيم ومن دخله كان امنا ولله على الناس حج البيت من استطاع اليه سبيلا ومن كفر فان الله غني عن العالمين

اس میں کھلی ہوئی نشانیاں ہیں جن میں سے ایک ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ ہے جو شخص اس (مبارک) گھر میں داخل ہوا اس نے امن پا لیا اور لوگوں پر خدا کا حق (یعنی فرض) ہے کہ جو اس گھر تک جانے کا مقدور رکھے وہ اس کا حج کرے اور جو اس حکم کی تعمیل نہ کرے گا تو خدا بھی اہلِ عالم سے بے نیاز ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 97
  • پارہ 4
  • صفحہ 62

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

حق تعالیٰ نے شروع سے اس گھر کو ظاہری و باطنی، حسّی و معنوی برکات سے معمور کیا اور سارے جہان کی ہدایت کا سرچشمہ ٹھہرایا ہے۔ روئے زمین پر جس کسی مکان میں برکت و ہدایت پائی جاتی ہے اسی بیت المقدس کا ایک عکس اور پر تو سمجھنا چاہئے۔ یہیں سے رسول الثقلین کو اٹھایا، مناسک حج ادا کرنے کے لئے سارے جہان کو اسی کی طرف دعوت دی، عالمگیر مذہب اسلام کے پیروؤں کو مشرق و مغرب میں اسی کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے کا حکم ہوا۔ اس کے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فِيهِاس میںfīhi
  2. ءَايَـٰتٌۢنشانیاں ہیںāyātun
  3. بَيِّنَـٰتٌۭروشنbayyinātun
  4. مَّقَامُمقامmaqāmu
  5. إِبْرَٰهِيمَ ۖابراہیم ہےib'rāhīma
  6. وَمَناور جو کوئیwaman
  7. دَخَلَهُۥداخل ہو اس میںdakhalahu
  8. كَانَہوگیاkāna
  9. ءَامِنًۭا ۗامن والاāminan
  10. وَلِلَّهِاور اللہ ہی کے لیےwalillahi
  11. عَلَىاوپرʿalā
  12. ٱلنَّاسِلوگوں کےl-nāsi
  13. حِجُّحج کرنا ہےḥijju
  14. ٱلْبَيْتِبیت اللہ کاl-bayti
  15. مَنِجو کوئیmani
  16. ٱسْتَطَاعَاستطاعت رکھتا ہوis'taṭāʿa
  17. إِلَيْهِاس کی طرفilayhi
  18. سَبِيلًۭا ۚراستے کیsabīlan
  19. وَمَناور جو کوئیwaman
  20. كَفَرَکفر کرےkafara
  21. فَإِنَّتو بیشکfa-inna
  22. ٱللَّهَاللہl-laha
  23. غَنِىٌّبےپرواہ ہےghaniyyun
  24. عَنِسےʿani
  25. ٱلْعَـٰلَمِينَجہان والوںl-ʿālamīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں