مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ روم، آیت 23

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ومن اياته منامكم بالليل والنهار وابتغاؤكم من فضله ان في ذلك لايات لقوم يسمعون

اور اسی کے نشانات (اور تصرفات) میں سے ہے تمہارا رات اور دن میں سونا اور اُس کے فضل کا تلاش کرنا۔ جو لوگ سنتے ہیں اُن کے لیے ان باتوں میں (بہت سی) نشانیاں ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 60 میں سے آیت 23
  • پارہ 21
  • صفحہ 406

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں کہ انسان کی دو حالتیں بدلتی ہیں، سویا تو بے خبر پتھر کی طرح اور روزی کی تلاش میں لگا تو ایسا ہوشیار کوئی نہیں۔ اصل تو رات ہے سونے کو اور دن تلاش کو، پھر دونوں وقت دونوں کام ہوتے ہیں۔ یعنی جو سن کر محفوظ رکھتے ہیں کما فی تفسیر ابن کثیرؒ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "کہ اپنے سونے کا احوال نظر نہیں آتا سو لوگوں کی زبانی سنتے ہیں" (موضح) یہ لفظ یَّسْمَعُوْنَ اختیار کرنے کا نکتہ ہوا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمِنْمیں سے ہےwamin
  2. ءَايَـٰتِهِۦاور اس کی نشانیوںāyātihi
  3. مَنَامُكُمسونا تمہاراmanāmukum
  4. بِٱلَّيْلِاور رات کوbi-al-layli
  5. وَٱلنَّهَارِاور دن کوwal-nahāri
  6. وَٱبْتِغَآؤُكُماور تلاش کرنا تمہاراwa-ib'tighāukum
  7. مِّنمیں سےmin
  8. فَضْلِهِۦٓ ۚاس کے فضلfaḍlihi
  9. إِنَّیقیناinna
  10. فِىاس میںfī
  11. ذَٰلِكَالبتہdhālika
  12. لَـَٔايَـٰتٍۢنشانیاں ہیںlaāyātin
  13. لِّقَوْمٍۢان لوگوں کے لیےliqawmin
  14. يَسْمَعُونَجو سنتے ہیںyasmaʿūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں