مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ روم، آیت 22

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ومن اياته خلق السماوات والارض واختلاف السنتكم والوانكم ان في ذلك لايات للعالمين

اور اسی کے نشانات (اور تصرفات) میں سے ہے آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا اور تمہاری زبانوں اور رنگوں کا جدا جدا ہونا۔ اہلِ دانش کے لیے ان (باتوں) میں (بہت سی) نشانیاں ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 60 میں سے آیت 22
  • پارہ 21
  • صفحہ 406

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

سب انسان ایک ماں باپ سے بنائے۔ ملا کر بسائے، پھر تمام روئے زمین پر ان کو پھیلا دیا۔ سب کی جدا جدا بولیاں کر دیں۔ ایک ملک کا آدمی دوسرے ملک میں جا کر زبان کے اعتبار سے محض اجنبی ہو گیا۔ پھر دیکھو کہ شروع دنیا سے آج تک کتنے بیشمار آدمی پیدا ہوئے مگر کوئی دو آدمی ایسے نہ ملیں گے جن کا لب و لہجہ، تلفظ، طرز تکلم بالکل یکساں ہو۔ جس طرح ہر آدمی شکل و صورت اور رنگت وغیرہ میں دوسرے سے ممتاز ہے، آواز اور لب و لہجہ بھی بالکل…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمِنْمیں سے ہےwamin
  2. ءَايَـٰتِهِۦاور اس کی نشانیوںāyātihi
  3. خَلْقُپیدائشkhalqu
  4. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوںl-samāwāti
  5. وَٱلْأَرْضِاور زمین کیwal-arḍi
  6. وَٱخْتِلَـٰفُاور اختلافwa-ikh'tilāfu
  7. أَلْسِنَتِكُمْتمہاری زبانوں کاalsinatikum
  8. وَأَلْوَٰنِكُمْ ۚاور تمہارے رنگوں کاwa-alwānikum
  9. إِنَّبیشکinna
  10. فِىاس میںfī
  11. ذَٰلِكَdhālika
  12. لَـَٔايَـٰتٍۢالبتہ نشانیاں ہیںlaāyātin
  13. لِّلْعَـٰلِمِينَعلم والوں کے لیےlil'ʿālimīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں