مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ روم، آیت 27

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وهو الذي يبدا الخلق ثم يعيده وهو اهون عليه وله المثل الاعلى في السماوات والارض وهو العزيز الحكيم

اور وہی تو ہے جو خلقت کو پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے پھر اُسے دوبارہ پیدا کرے گا۔ اور یہ اس کو بہت آسان ہے۔ اور آسمانوں اور زمین میں اس کی شان بہت بلند ہے۔ اور وہ غالب حکمت والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 60 میں سے آیت 27
  • پارہ 21
  • صفحہ 407

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی قدرت الہٰی کے سامنے تو سب برابر ہیں لیکن تمہارے محسوسات کے اعتبار سے اول بار پیدا کرنے سے دوسری بار دھرا دینا آسان ہونا چاہئے۔ پھر یہ عجیب بات ہے کہ اول پیدائش پر اسے قادر مانو اور دوسری مرتبہ پیدا کرنے کو مستبعد سمجھو۔ یعنی اعلٰی سے اعلیٰ صفات اور اونچی سے اونچی شان اس کی ہے۔ آسمان و زمین کی کوئی چیز اپنے حسن و خوبی میں اس کی شان و صفت سے لگا نہیں کھا سکتی۔ مساوی ہونا تو کجا، وہ تو اس سے بھی بالا و برتر ہے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَهُوَاور وہ اللہwahuwa
  2. ٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhī
  3. يَبْدَؤُا۟جو ابتدا کرتا ہےyabda-u
  4. ٱلْخَلْقَتخلیق کیl-khalqa
  5. ثُمَّپھرthumma
  6. يُعِيدُهُۥوہ لوٹائے گا اس کوyuʿīduhu
  7. وَهُوَاور وہwahuwa
  8. أَهْوَنُزیادہ آسان ہےahwanu
  9. عَلَيْهِ ۚاس پرʿalayhi
  10. وَلَهُاور اسی کے لیے ہےwalahu
  11. ٱلْمَثَلُمثالl-mathalu
  12. ٱلْأَعْلَىٰسب سے بلندl-aʿlā
  13. فِىمیںfī
  14. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوںl-samāwāti
  15. وَٱلْأَرْضِ ۚاور زمین میںwal-arḍi
  16. وَهُوَاور وہwahuwa
  17. ٱلْعَزِيزُزبردست ہےl-ʿazīzu
  18. ٱلْحَكِيمُحکمت والا ہےl-ḥakīmu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں