تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی یہ بے انصاف لوگ ایسی صاف و واضح باتوں کو کیونکر سمجھیں۔ وہ سمجھنا چاہتے ہی نہیں بلکہ جہالت اور ہوا پرستی سے محض اوہام و خواہشات کی پیروی پر تلے ہوئے ہیں۔ یعنی جس کو اللہ تعالیٰ نے اس کی بے انصافی اور جہل اور ہوا پرستی کی بدولت راہ حق پر چلنے اور سمجھنے کی توفیق نہ دی اب کون طاقت ہے جو اسے سمجھا کر راہ حق پر لے آئے یا مدد کر کے گمراہی اور تباہی سے بچا لے۔ لہذا ایسوں کی طرف سے زیادہ متحسر اور غمگین ہونے کی ضرورت…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں