مواد پر جائیں
Quran Maqasid

ناصِر

قرآن میں ناصر

معنی: مددگاروں

ناصر قرآن کی 8 سورتوں کی 11 آیات میں 11 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
11
آیات
11
سورتیں
8
مادّہ
ن ص ر

ناصِر

اسم · 11 بار

معنی: مددگاروں · دوسرے تراجم: مددگار, مدد کرنے والا ہے, مدد گاروں میں سے, کوئی مدد کرنے والا

قرآن میں صورتیں

  • نَّٰصِرِينَ ×7
  • نَاصِرَ ×2
  • ٱلنَّٰصِرِينَ ×1
  • نَاصِرًا ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

النصر والنصرة: العون. قال تعالى: نصر من الله وفتح قريب

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿فمن ينصرني﴾ [هود: 63] أي يمنعني. والنصر والنصرة: الإعانة والمنعة. يقال: نصرته، أي أعنته على عدوه ومنعته منه. ونصر الغيث البلد، أي أعانه على الخصب والنبات. ونصرت المكان: أتيته، قاله ثعلب وأنشد: [من الطويل]

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ن ص ر پر مکمل اندراجات

ناصر والی آیات

11 میں سے آیات 1–11

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ ایسے لوگ ہیں جن کے اعمال دنیا اور آخرت دونوں میں برباد ہیں اور ان کا کوئی مددگار نہیں (ہوگا)

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:22
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یعنی جو کافر ہوئے ان کو دنیا اور آخرت (دونوں) میں سخت عذاب دوں گا اور ان کا کوئی مددگار نہ ہوگا

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:56
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ کافر ہوئے اور کفر ہی کی حالت میں مر گئے وہ اگر (نجات حاصل کرنی چاہیں اور) بدلے میں زمین بھر کر سونا دیں تو ہرگز قبول نہ کیا جائے گا ان لوگوں کو دکھ دینے والا عذاب ہو گا اور ان کی کوئی مدد نہیں کرے گا

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:91
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (یہ تمہارے مددگار نہیں ہیں) بلکہ خدا تمہارا مددگار ہے اور وہ سب سے بہتر مددگار ہے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:150
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر تم ان (کفار) کی ہدایت کے لیے للچاؤ تو جس کو خدا گمراہ کردیتا ہے اس کو وہ ہدایت نہیں دیا کرتا اور ایسے لوگوں کا کوئی مددگار بھی نہیں ہوتا

    سورہ نحل، آیت 16:37
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ابراہیم نے کہا کہ تم جو خدا کو چھوڑ کر بتوں کو لے بیٹھے ہو تو دنیا کی زندگی میں باہم دوستی کے لئے (مگر) پھر قیامت کے دن تم ایک دوسرے (کی دوستی) سے انکار کر دو گے اور ایک دوسرے پر لعنت بھیجو گے اور تمہارا ٹھکانا دوزخ ہوگا اور کوئی تمہارا مددگار نہ ہوگا

    سورہ عنکبوت، آیت 29:25
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مگر جو ظالم ہیں بےسمجھے اپنی خواہشوں کے پیچھے چلتے ہیں تو جس کو خدا گمراہ کرے اُسے کون ہدایت دے سکتا ہے؟ اور ان کا کوئی مددگار نہیں

    سورہ روم، آیت 30:29
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کہا جائے گا کہ جس طرح تم نے اس دن کے آنے کو بھلا رکھا تھا۔ اسی طرح آج ہم تمہیں بھلا دیں گے اور تمہارا ٹھکانا دوزخ ہے اور کوئی تمہارا مددگار نہیں

    سورہ جاثیہ، آیت 45:34
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور بہت سی بستیاں تمہاری بستی سے جس (کے باشندوں نے تمہیں وہاں) سے نکال دیا زور وقوت میں کہیں بڑھ کر تھیں ہم نے ان کا ستیاناس کردیا اور ان کا کوئی مددگار نہ ہوا

    سورہ محمد، آیت 47:13
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہاں تک کہ جب یہ لوگ وہ (دن) دیکھ لیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے تب ان کو معلوم ہو جائے گا کہ مددگار کس کے کمزور اور شمار کن کا تھوڑا ہے

    سورہ جن، آیت 72:24
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا

    سورہ طارق، آیت 86:10