تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی عالم کا اتنا زبردست نظام اللہ تعالیٰ نے بیکار نہیں پیدا کیا، کچھ اس سے مقصود ضرور ہے وہ آخرت میں نظر آئے گا۔ ہاں یہ سلسلہ ہمیشہ چلتا رہتا تو ایک بات تھی، لیکن اس کے تغیرات و احوال میں غور کرنے سے پتہ لگتا ہے کہ اس کی کوئی حد اور انتہا ضرور ہے۔ لہذا ایک وعدہ مقررہ پر یہ عالم فنا ہو گا اور دوسرا عالم اس کے نتیجہ کے طور پر قائم کیا جائے گا۔ وہ سمجھتے ہیں کہ کبھی خدا کےسامنے جانا ہی نہیں جو حساب و کتاب دینا پڑے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں