مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ لقمان، آیت 23

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ومن كفر فلا يحزنك كفره الينا مرجعهم فننبئهم بما عملوا ان الله عليم بذات الصدور

اور جو کفر کرے تو اُس کا کفر تمہیں غمناک نہ کردے ان کو ہماری طرف لوٹ کر آنا ہے پھر جو کام وہ کیا کرتے تھے ہم اُن کو جتا ئیں گے۔ بیشک خدا دلوں کی باتوں سے واقف ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 34 میں سے آیت 23
  • پارہ 21
  • صفحہ 413

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی تم اپنا علاقہ خدا تعالیٰ سے جوڑے رکھو، کسی کے انکار و تکذیب کی پروا نہ کرو۔ منکرین کو بھی بالآخر ہمارے ہاں آنا ہے۔ اس وقت سب کیا دھرا سامنے آ جائے گا۔ کسی جرم کو اللہ سے چھپا نہ سکیں گے وہ تو دلوں تک کے راز جانتا ہے ۔ سب کھول کر رکھ دے گا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَناور جس نےwaman
  2. كَفَرَکفر کیاkafara
  3. فَلَاپس نہfalā
  4. يَحْزُنكَغمگین کرے تجھ کوyaḥzunka
  5. كُفْرُهُۥٓ ۚاس کا کفر کرناkuf'ruhu
  6. إِلَيْنَاہماری طرفilaynā
  7. مَرْجِعُهُمْان سب کا لوٹنا ہےmarjiʿuhum
  8. فَنُنَبِّئُهُمپھر ہم بتائیں گے ان کوfanunabbi-uhum
  9. بِمَاساتھ اس کےbimā
  10. عَمِلُوٓا۟ ۚجو انہوں نے عمل کیےʿamilū
  11. إِنَّبیشکinna
  12. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  13. عَلِيمٌۢجاننے والا ہےʿalīmun
  14. بِذَاتِبھیدbidhāti
  15. ٱلصُّدُورِسینوں کےl-ṣudūri

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں