مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ لقمان، آیت 29

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الم تر ان الله يولج الليل في النهار ويولج النهار في الليل وسخر الشمس والقمر كل يجري الى اجل مسمى وان الله بما تعملون خبير

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا ہی رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور (وہی) دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اُسی نے سورج اور چاند کو (تمہارے) زیر فرمان کر رکھا ہے۔ ہر ایک ایک وقتِ مقرر تک چل رہا ہے اور یہ کہ خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 34 میں سے آیت 29
  • پارہ 21
  • صفحہ 414

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

"مقرر وقت" سے قیامت مراد ہے یا چاند سورج میں سے ہر ایک کا دورہ۔ کیونکہ ایک دورہ پورا ہونے کے بعد گویا ازسرنو چلنا شروع کرتے ہیں۔ یعنی جو قوت رات کو دن اور دن کو رات کرتی، اور چاند سورج جیسے کرات عظیمہ کو ادنیٰ مزدور کی طرح کام میں لگائے رکھتی ہے اسے تمہارے مرے پیچھے زندہ کر دینا کیا مشکل ہو گا۔ اور جب ہر ایک چھوٹے بڑے عمل سے پوری طرح با خبر ہے تو حساب کتاب میں کیا دشواری ہو گی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَلَمْکیا تم نےalam
  2. تَرَدیکھا نہیںtara
  3. أَنَّبیشکanna
  4. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  5. يُولِجُداخل کرتا ہےyūliju
  6. ٱلَّيْلَرات کوal-layla
  7. فِىمیںfī
  8. ٱلنَّهَارِدنl-nahāri
  9. وَيُولِجُاور داخل کرتا ہےwayūliju
  10. ٱلنَّهَارَدن کوl-nahāra
  11. فِىمیںfī
  12. ٱلَّيْلِراتal-layli
  13. وَسَخَّرَاور اس نے مسخر کردیاwasakhara
  14. ٱلشَّمْسَسورج کوl-shamsa
  15. وَٱلْقَمَرَاور چاند کوwal-qamara
  16. كُلٌّۭسب کے سبkullun
  17. يَجْرِىٓچلتے ہیںyajrī
  18. إِلَىٰٓتکilā
  19. أَجَلٍۢایک وقتajalin
  20. مُّسَمًّۭىمقررmusamman
  21. وَأَنَّاور بیشکwa-anna
  22. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  23. بِمَاساتھ اس کےbimā
  24. تَعْمَلُونَجو تم عمل کرتے ہو،taʿmalūna
  25. خَبِيرٌۭباخبر ہےkhabīrun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں